نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    تعارف سب کو راشد فاروق کا سلام قبول ہو!

    خوش آمدید راشد فاروق کچھ اپنی شخصیت اورمصروفیات کے بارے میں بھی فرما ئیے۔
  2. سید عاطف علی

    علامہ اقبال کے ایک شعر کا مطلب سمجھنا چاہتا ہوں۔

    بال کل درست جناب۔ لیکن اس طویل نظم میں ڈاکٹر اقبال جو "یقین" کے تصوّر کو زندگی اور بے یقینی کو موت سے تعبیر کرتا اور کرواتا ہے یہاں ایک ۔ ابتدائی اور ارتقائی منزل سے گزرتا دکھائی دیتا ہے۔۔۔۔اس قدرے طویل نظم کا مکمل ماحول پس منظر اور پھر کنکلوژن دیکھیے۔۔ ذرا پھر موضوع پر آجایئے ۔ اقبال بھی...
  3. سید عاطف علی

    علامہ اقبال کے ایک شعر کا مطلب سمجھنا چاہتا ہوں۔

    روحانی بابا ۔۔۔صاحب عین مملن ہے کہ آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو۔ میں نے یہاں اقبال ہی کا ایک اور شعر بطور حوالہ پیش کیا ہے اور ساتھ ہی مطلب اخذ کرنے میں احتیاط کے تقاضے کا کنایۃً تذکرہ کیا ہے۔۔۔۔آپ نے شاید کچھ تعجیل برتی ۔۔۔۔۔اگر یہ بھی نہیں تو یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ آپ کے حسن ظن کا یہ برتن بہت...
  4. سید عاطف علی

    علامہ اقبال کے ایک شعر کا مطلب سمجھنا چاہتا ہوں۔

    ڈاکٹر صاحب نے بانگ درا میں ایک اور جگہ لطیف پیرائے میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے ۔لیکن اس میں اقبال شناسی کے بقیہ پس منظر کا عنصر بہت اہم ہے ۔ اس طنز و لطافت سے مقصود نتیجہ اخذ کرنے میں نزاکت کے خون کا بہت امکان ہے۔:) ایک مولوی صاحب کی سناتا ہوں کہانی۔۔۔۔۔۔ ہے اس کی طبیعت میں تشیع بھی ذرا...
  5. سید عاطف علی

    فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

    حتّیٰ کہ ایکسی ڈنٹ کا خرچہ بھی۔:rollingonthefloor:
  6. سید عاطف علی

    فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

    قیصرانی بھائی ۔ یہاں فرکشن کے ضمن میں ان سب چیزوں کو نظر انداز کیا گیا ہے فزکس کی " تھیوری " پڑھانے کے لیے۔ :)
  7. سید عاطف علی

    فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

    لیکن بھئی برادر مزمل کی کار:car: ڈھائی ٹن کی نکلی۔
  8. سید عاطف علی

    فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

    سید ذیشان بھائی آپ نے کار کو ہلکا لے لیا ۔:)
  9. سید عاطف علی

    فزکس۔ سوال حل کرنے میں مدد؟؟؟

    طریقہ تو سید ذیشان صاحب کا درست ہے لیکن جواب درست نہیں۔ اسی طریقے سے 2500 کلو کی کار کا جواب 3۔8 میٹر پرسیکنڈ آتا ہے۔
  10. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    غیر منصرف اسماء کا جہاں تک تعلق ہے تو لفظ فیل کا استعمال عربی میں عربی لفظ کے طور پر ہی ہوتا ہے اور اس پر وہ تمام اعرابی قواعد لاگو کیے جاتے ہیں جو خاص عربی الفاظ کے ہوتے ہیں۔جن کا ذکر کیا گیا ہے۔ غیر منصر ف اسماء میں تمام عجمی نام بھی آتے ہیں مثلاً ابراہیم اسحاق یوسف ۔ اور عرب نام بھی آتے ہیں...
  11. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    ویسے قابل قبول نہیں لگتا کہ ایسے معروف جانور کے لیے عربی جیسی فصیح و بلیغ زبان میں کوئی خود اپنا لفظ ہی نہ ہو جب کہ تاریخی لحاظ سے ابرہہ کےلشکر کےیمن سے مکہ پر حملہ آور ہو نے کے واقعے سے ہاتھی کا جزیرہء عرب میں پایا جانا ثابت بھی ہو۔اور اونٹ گھوڑے وغیرہ کے لیے "بے شمار" الفاظ ہوں۔ اور فیروز...
  12. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    میری فیروز اللغات میں صرف معانی ہی لکھے ہیں۔آپ کی فیروز کون سی ہے عربی فارسی یا اردو۔؟ ۔میری فارسی ہے۔۔ واللہ اعلم۔۔تاہم عرب معاجم میں سے کوئی تصدیق ہو تو اچھا ہو۔ ویسے کچھ عرب لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ قرآن کریم میں بھی کچھ کلمات اصلاً عجمی (فارسی ) لغات وغیرہ کے موجود ہیں۔ مثلاً ۔ ابریق...
  13. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    پیروز سے فیروز اور پولاد سے فولاد تو فارسی سے معرب شکلیں ہیں لیکن شاید عربی لغات میں نہیں ملتیں شاید معرّب کے بجائے مؤرد ہوں۔۔۔لیکن فیل لگتا ہے اصلاً عربی ہے۔ المنجد میں اس کے چند مشتقات سے یہی لگتا ہے۔ مثلاً۔تفیّل الرجل۔آدمی کا بڑا ہونا۔
  14. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    برقِ جہندہ ۔( بمعنی لپکتی بجلی)ایک کلمہ جو میں نے بیس بائیس برس قبل فسانہء عجائب میں پڑھا تھا اور اس کے علاوہ کہیں نہ ملا تھا ۔حال ہی میں (شاید گزشتہ سال) ایک بحث میں خون جہندہ کی صورت میں سامنے آیا ۔ بمعنی ذبیحےکا تیزی سے نکلتا یا اچھلتا خون ۔ چنانچہ خیال آیا احبا ب سے شیئر کروں۔یاد پڑتا...
  15. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    اسامہ بھائی ہم اپنے اردو استعمال میں اس عربی ترکیب پر بس کر کے کیوں کہ پھر اپنی اردو کی پٹڑی پر آجاتے ہیں اس لیے میں نے وقف کو ترجیح دیا کرتا ہوں۔:)
  16. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    یہاں معتد بہ کا انگریزی تلفظ ٹھیک نہیں لکھا ۔ بی آئی ایچ لکھنا چاہیے۔۔۔ برادر حسان ۔ بہ دراصل ب اور ہ کا مرکب ہے جو مل کر بہ بنتا ہے۔ب عربی میں معروف حرف جر ہے جو ۔ اردو میں ۔سے ۔پر۔ ساتھ۔ میں۔ اور ۔کے ذریعے۔ اور دیگر کئی صورتوں میں استعمال ہوتا ہے( مثلاً بسم اللہ۔ اللہ کے نام سے)۔ہ اس کے...
  17. سید عاطف علی

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    پسند اپنی اپنی جگہ ۔ لیکن اقبال بانو کا لہجہ اوپر والی آواز سے بدرجہا شستہ شائستہ و اعلٰی ہے۔
  18. سید عاطف علی

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    اگر آپ کے خیال میں ج کے نیچے زیر ہونی چاہئے تو پھرآپ کو میرا قیاس صحیح بھی نہ لگنا چاہیے۔:) کنجِ گرفت ۔ زیر کے ساتھ ہو تو معنی ہوگا ۔گرفت کا گوشہ۔ جو اضافت کے ساتھ گرفت ِکنج ہو سکتا ہے۔ ۔۔۔جبکہ کنجے گرفت کا مطلب ہوگا کہ ۔ (زاہد نے ) کوئی ایک گوشہ پکڑ لیا ۔۔(اور خدا کی یاد کا بہانہ تراش لیا...
  19. سید عاطف علی

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    جی ہاں بالکل صد فی صد تشفی ہو گئی۔@سید شہزاد ناصر بھائی۔ جو دھاگہ یہاں مذکور و محوّل ہے اس کے صفحہ انیس پر مراسلہ تین سو سڑسٹھ میں جناب محمد وارث صاحب نے "کنجے" گرفت لکھا ہے۔ یہاں بڑی یا کنج پر اسم کی تنکیر کے لیے ہے اضافت کے لیے نہیں۔ آداب و سپاس
Top