نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

    در اصل یہ جھنڈا انگریزی کے ایل شکل کے ڈنڈے پر فکس کیا ہوا ہے اس کے لیے لہرانے پھیلانے کے لیے کسی ہوائی اٹموسفئیر کی ضرورت نہیں نہ ہی کسی مومینٹم کی ۔ خواہ مخواہ کے دلائل سے کچھ اورہی ظاہر ہو جاتا ہے ۔سائنس سے زیادہ سائنس کے وفادار۔لول:rollingonthefloor:
  2. سید عاطف علی

    سونڈا: صدیوں کی داستانیں کہتا قبرستان!

    ذمہ داروں کی جہالت اور غیر ذمہ داری کا ایک اور ثبوت۔
  3. سید عاطف علی

    تھیم فوٹوگرافی کھیل تھیم فوٹوگرافی کھیل

    زیک میرے بھوت نے کئی ماہ قبل آدم بو کا نعرہ مار کر بنی آدم کو جگانے کی کوشش کی تھی ۔ ایک ادھ کروٹ کسی نے لی مگر جاگا کوئی نہیں ۔ اگر عثمان قادر کوئی تھیم نہ لائیں تو خود ہی ایک دو دن میں تھیم دیکر پہلی پوسٹ لگادینا شاید کہ دھاگے کی سانسیں بحال ہوں ۔
  4. سید عاطف علی

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    تمام ہی کلام متاثر ہے ظہیر صاحب۔ کچھ مقامات پر میری توجہ کچھ اٹک سی گئی ،لیکن بہر حال داد کسی طرح کم نہ کر سکی ۔ فاتح کا مشورہ صائب و مثبت ہے اور شاید تجربات پر مبنی بھی ۔ہر غزل کا ایک دھاگا ہو تو بہتر ہو گا۔ البتہ ایک اوردھاگا سب کو جمع بھی کرلے تو حرج نہیں ۔۔۔۔ ہماری داد اس لطف کی طرح قبول...
  5. سید عاطف علی

    قصہ ایک فارسی کا جسے عربی پر مہارت کا دعویٰ تھا

    يقال أن رجلاُ من فارس يجيد اللغة العربية بطلاقة حتى أن العرب عندما يكلمهم يسألونه من أي قبائل العرب أنت فيضحك و يقول : أنا فارسي وأجيد العربية أكثر من العرب ... فذات يوم وكعادته وجد مجلس قوم من العرب فجلس عندهم وتكلم معهم : و سألوه : من أي قبائل العرب أنت ؟!! فضحك و قال : أنا من فارس وأجيد...
  6. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    بہت بہت شکریہ ۔ بہت خوب ۔ میں اس بات کا قائل ہوں کہ بین کے جتنے سرآپ کا گلا نکال سکتا ہے اتنے تو نکال کر دکھادیں کیا خبر کسی سر سے آگ لگ جائے مگر لگتا ہے گئی بھینس پانی میں ۔ آگ کا کیا اثر ہوگا۔:LOL: آپ کا تجربہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ سچ کہا حکیم نے کہ خرد کیونکر بتائے کیا بتائے اگر ماہی...
  7. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    تجربات اور مشاہدات کے ذریعے ہی آپ تمام علوم حاصل کر تے ہیں تو کیا سب سائنس ہو گئے ؟:)
  8. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    جب آپ منظم کہتے ہیں تو آپ کسی اصول اور ضابطے کے تابع ہوجاتے ہیں اور ضابطہ بھی کسی نظام کی حدود کے تعین اور توضیح کا نام ہوتا ہے ۔خواہ مخواہ لفظوں میں الجھ کر توآپ اپنے آپ کوہی مطمئن نہیں کر سکتے چہ جائیکہ سائنس کا علم حاصل کریں ۔۔۔
  9. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    یہی تعریف میں اپنی دوسری یا تیسری کلاس سے مختلف الفاظ میں پڑھتا آرہا ہوں ۔ میرے نقطہ ء نظر سے تو اس میں سائنس کی تعریف اور اس کی حد بھی شامل اور واضح ہے کہ یہ تجربات اور مشاہدات کے منظم عقلی تجزیوں تک محیط اور "یہیں" محدود ہے ۔(بشرطیکہ آپ اسے تسلیم کریں ۔۔۔)
  10. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    میرے خیال میں وہ بھائی نہیں بلکہ بھوائے ہے اور اس کا نام ہے ۔ حذف کر نے کا البتہ معلوم نہیں ۔
  11. سید عاطف علی

    ”فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن“ کا کھیل

    مدتوں سے پڑی تھی یہ مردہ لڑی آپ نے پھر اسے زندگی بخش دی
  12. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    جی ہاں سائنسدانوں نے تو شاید نہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے بنا لیا ہے ۔:p البتہ آپ کا سوال بہت عظیم ہے کہ سائنس کی حدود کیا ہیں ۔
  13. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    یہ وہ والا ثابت نہیں جو ثبوت کو پہنچے۔بلکہ وہ ثابت ہے جسے ثبات ہو اور وہ متغیر نہ ہو ۔مثلاََ ---(کھو جائیں گے افلاک میں سب ثابت و سیار) یوں تو ہر مذہب میں یہ ثابت امور بھی مختلف ہو سکتے ہیں بلکہ ہوتے ہیں جو چاہے انسان اختیار کرے۔
  14. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    عارف میں بھی یہی بات کہنا چاہ رہا ہوں جس طرح آئنسٹائن(بلکہ کوانٹم سائنسدانوں پلانک ،ہزنبرگ وغیرہ ) نے نویٹن کے قوانین کو واضح تر صورت بخشی اسی طرح آنےوالے کل میں بہت سے آج کے قوانین کے ساتھ یہی ہوگا اور یہ ایک تاریخی تسلسل کا حصہ ہے ۔۔۔
  15. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    فاتح یہاں ایک بات یہ دیکھنے کی ہے کہ مذہب کی بہت سی تعبیرات ہیں ۔ مذہب کے چند ہی اصول ایسے ہیں جو ثابت ہیں ۔ مثلاََ خدا ایک ہے اسی نے اپنی "خلقی اور امری حکمت " کے ساتھ تمام مخلوق کو پیدا کیا اور وہی انسانوں کی بھلائی کے لیے اپنے مقبول پیغام رسانوں کے ذریعے رہنمائی بھیجتا ہے ۔ جھوٹ نہ بولو...
  16. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    زیک یہ تو ایک بدیہی اور مسلؑمہ حقیقت ہے اس سے تو کوئی نادان ہی انکار کرے گا ۔
  17. سید عاطف علی

    سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

    لیکن عارف یہ بھی تو دیکھو کہ نیوٹن کے قوانین نے بھی تو دو سو سال تھ حتمی رہنے کا اعزاز اپنے پاس رکھا ۔ سائنس کے اپنے ارتقا میں بھی تبدیلی کے عنصر کا انکار کرنا سائنسدان کے لیے ناممکن ہے ۔
  18. سید عاطف علی

    بالآخر زبانِ اردو کے ایک اور لفظ 'ناظم' نے دارِ فانی کو الوداع کہہ دیا

    آپ اسے یقیناََ درست کہہ سکتے ہیں لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ بر صغیر میں سیاسی و انتظامی ڈھانچہ فرنگی طرز پر استوار رہا اور یہ کمشنر وغیرہ کے الفاظ مجبوراََ رائج ہوئے ورنہ اردو زبان میں شاعری میں فارسی اور نثر میں عربی زبان کا سہارا لے کر بطورزبان ترقی کی ہے ۔اور یہ ہی اس کے اجزائے ترکیبی ہیں ۔...
Top