حضرت سید عُثمان مروندی معروف بہ لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی مندرجہ ذیل غزل کے انداز اور رنگ و آہنگ میں اور انہی قوافی اور ردیف کے ساتھ حضرت خواجہ عُثمان ہارونی رحمتہ اللہ علیہ (ولادت 617 ہجری) نے بھی ایک غزل کہی (یاد رہے کہ حضرت خواجہ عُثمان ہارونی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت حضرت شہباز...