نکمی نہ ہو تو بھتیجی۔ میں لکھ دیتا ہوں ترکیب (بھتیجی کی بیان کردہ ترکیب کے مطابق)
ہاں تو ناظرین، پہلے میں نے یہ ڈالا، پھر میں نے یہ ڈالا اور پھر اسے یوں تھوڑا سا گھمایا اور بھونا اور پتہ نہیں یہ کیا بن گیا۔ چلئے میں آپ کو دوسری ترکیب بتاتی ہوں
بری بات۔ کتنا کچھ تو غالب نے آپ کی زبان سے فرمایا بلکہ کی بورڈ سے فرمایا تھا۔ اسے منفی کر لیں :)
آپ مجھ سے ایک رکن چھوٹی ہیں نا، اس لئے۔ ویسے غوطے تو میں نے بھی کم نہیں لگائے، یہ اور بات ہے کہ ہر بار بہانہ اتنا اچھا بناتا تھا کہ کسی کو شک بھی نہیں گذرا :)
جیہ کو 13000 مراسلوں کی مبارک ہو۔ ارادہ تو 15000 پر دھاگہ کھولنے کا تھا لیکن چونکہ محفل سے طویل چھٹی کے بعد یہ سنگِ میل طے ہوا تو اس لئے دھاگہ کھول دیا :)