یہ لطیفہ تو ہرگز نہیں ہے۔ باعث عبرت کہیے تو چلے گا کہ زبان کو کبھی کبھار پھسلنے سے روک بھی لینا چاہیے۔
ہوا یوں کہ پرسوں بروز ہفتہ رخصتی ہو جانے اور تمام مہمانوں کے چلے جانے کے بعد ہم شادی ہال میں آنٹی کے ساتھ موجود تھے کیونکہ انہیں گھر واپس ساتھ لانے کی ذمہ داری ہماری تھی۔ رات کا ایک بج...