ہم ایسے لوگ شیشے میں اُتر جاتے ہیں
چھنک کر ٹوٹ جاتے ہیں، بکھر جاتے ہیں
ہرا رہتا ہے دنیا میں ہراِک پودا محبت کا
جہاں تک شاخ جاتی ہے ثمر جاتے ہیں
ہمارے دِل کی چنگاری کو بس اِک پھونک کافی ہے
زیادہ سانس لے کوئی ، تو ڈر جاتے ہیں
بہت دن کہہ لیا ہم تم پہ مرتے،تم پہ مرتے ہیں
بس اب کی بار یوں کرتے...