نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    میری ایک تازہ غزل - افرشتہ ءِ اجل نے مری نیند کی خراب

    ہائے محمد امین صدیق بھائی !!! کیا ہی بات ہے!!! آپ نے تو اپنی دلکش آواز بخش کر غزل کو گویا زندہ کر دیا ۔آج فرائض منصبی میں مشغول رہا سو دیکھ بلکہ سن نہ سکا ویسے بھی ڈراپ بکس پر دفتر کے ظالم نیٹورک کی آتشی دیوار نے قدغن لگارکھی تھی ۔ بس پھر کیا تھا ، واپسی پر رستے میں گاڑی میں آپ کی مدھر مسحور...
  2. سید عاطف علی

    میری ایک تازہ غزل - افرشتہ ءِ اجل نے مری نیند کی خراب

    ظہیر بھائی سراپا سپاس ہوں آپ کی فیاض طبیعت کا ۔ صدہا آداب آپ کے لیے۔ جب زندگی نے ہمارے خواب چراکے بیچ دیئے تو ہم نے بھی سرقے کی حد جاری کردی کوئی حد سے تجاوز نہیں کیا :) ۔ لیکن ہائے ۔ ستم ظریفی !!! دیکھیئے کہ چوری بھی ہماری ہوئی ، ہاتھ بھی ہماری زندگی کے کٹ گئے ۔ نقصان سراسر ہمارا ہی ہوا ۔ آپ...
  3. سید عاطف علی

    غزل برائے اصلاح- تہِ دریا میں ہے طوفانِ قرار

    اگر غزل ہو تو کے لیے تو مطلع ضرور لانا ہوگا۔ مقطع خواہ نہ بھی ہو ۔ یا پھر قطعہ کہہ لیں ۔ البتہ یہاں تغزل کے زیادہ کیفیاتی تفکر کا اک گونہ تسلسل کی فضا ہے اشعار میں ، سو اس کو کوئی موضوع دے کر کسی فکری مضمون پر ختم کر کے موضوعاتی نظم کہہ لیا جانا زیادہ بہتر ہو گا ۔ یہ میرا مشورہ ہے ۔
  4. سید عاطف علی

    اس میں کوئی فریب تو اے آسماں نہیں

    ظہیر بھائی فجر کا بھی یہ تلفظ تو نہیں ۔ نہ ہی شہر کا ہے ۔
  5. سید عاطف علی

    وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ’’سرکاری منرل واٹر‘‘ تیار کرلیا

    " سرکاری دفاتر" میں "شیشے کی بوتلیں" "دوبارہ" ۔ کافی معنی خیز بات لگتی ہے ۔ :)
  6. سید عاطف علی

    وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ’’سرکاری منرل واٹر‘‘ تیار کرلیا

    چلیے دو روپے کرلیں کرلیں ۔ دگنا ہو جائے گا ۔ ویسے پینے کا پانی تو سستا ہونا چاہیئے غریب عوام کے لیے۔
  7. سید عاطف علی

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    ارے نہیں نہیں!!! کیا کریں بھئی، ضرور کیا کریں ، مزہ آتا رہتا ہے ۔بس دوستانہ رہے۔
  8. سید عاطف علی

    وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ’’سرکاری منرل واٹر‘‘ تیار کرلیا

    عوام کو بھی اسی قیمت میں ملنا چاہیئے ۔ایک روپے لیٹر ۔اچھی قیمت ہے۔ فی آدمی دو روپے یومیہ ۔
  9. سید عاطف علی

    آپ کو کوئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن درکار ہے؟

    خؤب پر اعتماد اور "مجرب" مراسلہ ہے ۔ :)
  10. سید عاطف علی

    ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین کی تعمیر مکمل ہوگئی

    ویسے کائنات کی جو جھلکیاں ہم اب تک دیکھ چکے ہیں ان میں بھی ایسے اجسام ہو سکتے ہیں جو اب فنا ہو چکے ہوں بلکہ جنہیں فنا ہوئے عرصہ بیت چکا ہو۔ اس لحاظ سے یہ دوربین خاص نہیں بلکہ خاص اس اعتبار سے ہو سکے گی کہ وہ تصاویر ہم بہتر طور پر دیکھ کر روشن تر نتائج اخذ کر سکیں ۔
  11. سید عاطف علی

    فارسی شاعری گفتم غمِ تودارم گفتا غمت سرآید

    یہ شو ہی ہے ۔ شدن سے امر کا صیغہ ہے بمعنی ہو جا یا بن جا ۔
  12. سید عاطف علی

    غزل(علی سرمد)

    بھئی ہمیں تو ردیف ہی سمجھ نہیں آئی ۔ گھِنسو ۔ :(
  13. سید عاطف علی

    دھوبی کا کُتا گھر کا نہ گھاٹ کا

    دھوبی والے کتے کی بات تو آفتاب صاحب نے عجیب کہی ویسے عموما تو یہ جناب آصفیہ کے حوالے سے ہی اکثر کچھ کہتے پائے جاتے تھے جس کا یہاں کوئی ذکر نہیں اور یہ بات سبھی کے تجربات کے خلاف ہے۔بنا دلیل کے مان لینا مشکل ہی ہے کہانی اور قیاس جو انہوں نے گھڑا وہ بھی مجھے تو قرین قیاس نہیں لگا۔ البتہ سائیکل کے...
  14. سید عاطف علی

    اردو زبان کے نفاذ اور ترویج سے متعلق خبریں اور کالمز وغیرہ

    اگرچہ موضوع اردو زبان کے نفاذ کا ہی ہے لیکن یہ معاشرتی نظام سے گہرا ربط رکھتا ہے اس کے لیے دوسرے معاشروں اور زبانوں کے تجربات سے رہنمائی لینے میں بھی کوئی حرج نہیں کہ وہ ان متنوع تجربات سے گزر چکے ہیں اور ہمارے لیے ہمارا ہی مقصد حاصل کرنے میں کچھ مدد گار ہو سکتے ہیں ۔ اگر چہ تجربات سے روشنی...
  15. سید عاطف علی

    بچوں کے لیے نظمیں چاہئیں

    یہ ایک پرانا دھاگا کام آسکتا ہے ۔
  16. سید عاطف علی

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یاد پڑتا ہے کہ انگریز کووں ( میگ پائی) وغیرہ کے بارے میں انگریزی کہانیوں میں پڑھا تھا کہ قیمتی چیزیں گھونسلوں میں جمع کر تے ہیں ۔ اب پتہ چلا کہ پاکستانی کوے کیش پر یقین رکھتے ہیں ۔
  17. سید عاطف علی

    برائے اصلاح " ایک عالم ہے بے قراری کا"

    اچھی غزل ہے ، بیان پر بات ہو چکی ۔ یہاں "تو" مضمون کے مطلوبہ بیانیہ سے موافق نہیں لگ رہا ۔ اس طرح زیادہ بہتر ہو گا۔ عشق میں ہو گیا ہے دل ایسا
  18. سید عاطف علی

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    گرم کپڑے سے سینک لگائیں تو درد ٹھیک ہوگا۔
  19. سید عاطف علی

    سنگاپور : بنا ڈرائیور بسوں کا عوامی ٹرائل اگلے ہفتے ہوگا

    بشرطیکہ سڑکیں راستے اور علاقے کی میٹروپولیس بھی مطابقت کی ضروریات سے لیس ہو ۔
Top