بحری جہاز ڈوب رہا تھا ,
سید عمران بھیا : یہاں سے زمین کتنی دور ہے ,
ہم : ایک کلو میٹر
عمران بھیا نےسمندر میں چھلانگ لگاتے ہوئے پوچھا ! کس طرف ,
ہم : نیچے کی طرف ۔:p:D:LOL:
ہم من حیث القوم اخلاقی انحطاط کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں رمضان مبارک کے میسجز موصول ہوئے تھے لیکن افطاری کی ابھی تک ایک بھی دعوت نہیں آئی ، یہ قوم تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
مولوی صاحب خطبہ میں بیان فرما رہے تھے ،
کہ جتنی زیادہ تکلیف اور گرمی کی شدت ہو روزہ کا اجر اتنا زیادہ ہے ۔
پہلی صف سے ایک بھائی صاحب اٹھے اور محراب والا پنکھا آف کر دیا۔۔