گھڑی کی سوئیاں لگ بھگ چھ بجا رہی تھیں، سکرم میٹنگ کا اختتام ہوااور آج میں مزید بیٹھنے کے موڈ میں نہ تھا کیونکہ تھکاوٹ کی وجہ ذہن پر بھی بوجھ محسوس کر رہا تھا- یہ تھکن صرف آج کی نہیں تھی، دفتر میں موجودہ ریلیز (جو کہ پچھلے تقریبا آٹھ ماہ سے جاری تھی) میں کام کے پریشر اورلیٹ سٹنگ معمول بن چکا تھا-...