بھئی میں نے تو اس کو کرونا وائرس سے پہلے شاید ہی سنا پڑھا ہو۔ اور اگر ہو تو یاد نہیں ہوگا۔
میں تو بس اینٹی وائرس سوفٹ وئیرز وغیرہ میں یہ لفظ دیکھا تھا کہ وائرس کوارنٹین ہو گیا ۔ :)
ارے میرے پیارے یارو دوستو بھائیو بہنو !
ذرا یہ کرفیو ختم ہو لینے دو !
میں ان کے گھر تک پہنچ جاؤں گا۔ ریاض کے مضافات میں ہی ہیں نا ۔ نہ بھی ہوئے تو مجھے تو یہاں کے صحرا ؤں کی خاک چھاننے کا بھی خوب تجربہ ہے۔
اب اچھی اچھی باتیں کرو ۔
ابھی چند روز پہلے ایک تحریر میں پڑھا کہ ابن سینا نے کچھ امراض (جن کے کنٹیجئس ہونے پر شک تھا) کے سلسلے میں آدمی کو الگ رکھنے کا طریقہ اپنایا تھا اور اس کے لیے چالیس دن کا وقت مقرر کیا تھا ۔ اس نے اپنی تحریر میں اس کے لیے اربعینیۃ استعمال کیا ہے جو چالیس یوم کی مدت کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ قدیم...