-------------
نیرنگ خیال ۔پی ڈی ایف
صفحہ 53
-------------
بات کرے، تو اس کا جواب دیتے تھے، اور اپنی باتوں سے بھی دل خوش کرتے تھے۔ اسی خیال میں یکایک نظر پھیر کر جو دیکھا، تو معلوم ہوا کہ دو دیو ڈراؤنی صورت، بھیانک مورت، اس گھاٹی میں چلے آتے ہیں کہ ان کی کسی کو خبر نہیں۔ ایک کو تو میں جانتا ہوں...