میں یہاں کچھ لکھنا چاہ رہا تھا لیکن آپ دونوں کی آمد کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میری ضرورت باقی نہیں رہی لیکن پھر بھی میں اگلے مراسلے میں ذرا اپنا فرض ضرور پورا کرنا چاہوں گا۔ :rollingonthefloor:
واہ واہ عمدہ کوشش ہے عاطف بھائی لیکن علم الاعداد میں اول تو "الف مد آ" دو الف مانے جاتے ہیں اور دوم ہمزہ ایک الف مانا جاتا ہے۔
آپ نے "آسمان" کے "آ" کو ایک الف اور "کوئی" کے ہمزہ کو سرے سے حذف کر دیا ہے۔
اگر درست طور پر اعداد نکالے جائیں تو گیبریل چاچو کو 2016 میں مرنا چاہیے۔ :laughing:
حیف: 98...
اووووووووہ یہ تو مجھے بھول ہی گیا تھا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔
اچھا اچھا میں خود ہی لکھ دیتا ہوں کہ اگلی مرتبہ جب سفید محل آیا تو آپ سے ملاقات کی خواہش کے ساتھ آؤں گا۔ :laughing:
اب میری غزلوں کی بخشش ہو جائے گی؟ :rollingonthefloor: