نتائج تلاش

  1. ظفری

    آنکھوں سے ميری اس ليے لالی نہيں جاتی

    آنکھوں سے ميری اس ليے لالی نہيں جاتی يادوں سے کوئی رات جو خالی نہيں جاتی اب عمر، نہ موسم، نہ وہ رستے کہ وہ پلٹے اس دل کی مگر خام خيالی نہيں جاتی آئے کوئی آ کر يہ ترے درد سنبھالے ہم سے تو يہ جاگير سنبھالی نہيں جاتی معلوم ہميں بھی ہيں بہت سے تيرے قصے ہر بات تيری ہم سے اچھالی نہيں جاتی ہمراہ...
  2. ظفری

    غالب :::: تسکِیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر مِلے

    بہت بہت شکریہ طارق شاہ صاحب ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آمین
  3. ظفری

    میں نے کیا کام لاجواب کیا ( اعجاز عبید )

    میں نے کیا کام لاجواب کیا اس کو عالم میں انتخاب کیا کرم اس کے ستم سے بڑھ کر تھے آج جب بیٹھ کر حساب کیا کیسے موتی چھپائے آنکھوں میں ہائے کس فن کا اکتساب کیا کیسی مجبوریاں نصیب میں تھیں زندگی کی کہ اک عذاب کیا ساتھ جب گردِ کوئے یار رہی ہر سفر ہم نے کامیاب کیا کچھ ہمارے لکھے گئے قصّے بارے کچھ...
  4. ظفری

    جون ایلیا خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے

    خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئے پھر وہی رنگ بہ صد طور جلائے بھی گئے انہیں شہروں کو شتابی سے لپیٹا بھی گیا جو عجب شوق فراخی سے بچھائے بھی گئے بزمِ شوق کا کسی کی کہیں کیا حال جہاں دل جلائے بھی گئے اور بجھائے بھی گئے پشت مٹی سے لگی جس میں ہماری لوگو! اُسی دنگل میں ہمیں داؤ سِکھائے بھی گئے...
  5. ظفری

    اعتبار ساجد تیری رحمتوں کے دیار میں تیرے بادلوں کو پتا نہیں

    تیری رحمتوں کے دیار میں تیرے بادلوں کو پتا نہیں ابھی آگ سرد ہوئی نہیں ابھی اِک الاؤ جلا نہیں میری بزمِ دِل تو اُجڑ چُکی، مِرا فرشِ جاں تو سِمٹ چُکا سبھی جا چُکے مِرے ہم نشِیں مگر ایک شخص گیا نہیں در و بام سب نے سجا لیے، سبھی رَوشنی میں نہا لیے مِری اُنگلِیاں بھی جھُلس گئیں مگر اِک چراغ جلا...
  6. ظفری

    فراز دل تو وہ برگِ خزاں ہے کہ ہوا لے جائے

    دل تو وہ برگِ خزاں ہے کہ ہوا لے جائے غم وہ آندھی ہے کہ صحرا بھی اُڑا لے جائے کون لایا تری محفل میں ہمیں ہوش نہیں کوئی آئے تری محفل سے اُٹھا لے جائے اور سے اور ہوئے جاتے ہیں معیارِ وفا اب متاعِ دل و جاں بھی کوئی کیا لے جائے جانے کب ابھرے تری یاد کا ڈوبا ہُوا چاند جانے کب دھیان کوئی ہم کو اُڑا...
  7. ظفری

    فراز نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو

    نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو کسے زندگی ہے عزیز اب کسے آرزوئے شبِ طرب مگر اے نگارِ وفا طلب ترا اعتبار کوئی تو ہو کہیں تارِ دامنِ گل ملے تو یہ مان لیں کہ چمن کھلے کہ نشان فصلِ بہار کا سرِ شاخسار کوئی تو ہو یہ اداس اداس سے بام و...
  8. ظفری

    اُس کے غم کو غم ِ ہستی تو مرے دل نہ بنا ( حمایت علی شاعر )

    اُس کے غم کو غم ِ ہستی تو مرے دل نہ بنا زیست ہے مشکل ہے اسے اور بھی مشکل نہ بنا تُو بھی محدود نہ ہو ، مجھ کو بھی محدود نہ کر اپنے نقشِ کفِ پا کو میری منزل نہ بنا پھر میری آس بندھا کر مجھے مایوس نہ کر حاصلِ غم کو خدارا غمِ حاصل نہ بنا ( حمایت علی شاعر ) نوٹ: مجھے صرف یہی تین شعر دستیاب...
  9. ظفری

    سانحۂ راولپنڈی سنی شیعہ نہیں، شیعہ دیوبندی جھگڑا ہے

    اب مجھے آپ ہی بتایئے یہ بحث جس نہج پر جارہی ہے ۔ اس سے دلوں میں کیا جوہری تبدیلی ممکن ہوسکے گی ۔ ماسوائے دلوں کی بھڑاس نکالنے کے ۔ :idontknow:
  10. ظفری

    غالب :::: تسکِیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر مِلے

    تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے حورانِ خُلد میں تری صورت مگر ملے اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعدِ قتل مرے پتے سےخلق کو کیوں ترا گھر ملے ساقی گری کی شرم کرو آج ، ورنہ ہم ہر شب پیا ہی کرتے ہیں مے جس قدر ملے تجھ سے تو کچھ کلام نہیں لیکن اے ندیم میرا سلام کہیو اگر نامہ بر ملے اے...
  11. ظفری

    کیا اسلامی جمیعت طلبا دہشت گرد تنظیم ہے؟

    http://jang.com.pk/jang/nov2013-daily/30-11-2013/u16899.htm
  12. ظفری

    چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے

    چل دیا جو بیچ رستے چھوڑ کر، کہنا اُسے میں نہیں پہنچا ہوں اب تک اپنے گھر، کہنا اُسے بہت خوب جناب ۔۔۔ ابھی اس زمین سے ملتی جلتی غزل پر تبصرہ کرکے آرہا ہوں ۔ مقطع بہت پسند آیا ۔ باقی استاتذہ کرام ہی اس غزل کود یکھیں گے ۔
  13. ظفری

    غزل ۔ اُس سمت چلے ہو تو بس اتنا اُسے کہنا ۔ سرور مجاز

    بہت خوب محمد احمد بھائی ۔ اس غزل کا یہ شعر کچھ دنوں سے ذہن میں جاگا : زرخیز زمینیں کبھی بنجر نہیں ہوتیں دریا ہی بدل لیتے ہیں رستہ اُسے کہنا بہت عرصے قبل پاکستان میں صبح کی نشریات میں کسی خاتون سنگر ( شاید مہناز) نے یہ غزل گائی تھی ۔ پتا نہیں آج ذہن میں کیسے یہ شعر جاگ گیا ۔ گوگل پر اس شعر کی...
  14. ظفری

    محفل کی بارہ دری

    لگ رہا ہے ۔ خیر آپ آرام کریں ۔ پھر بات ہوتی ہے ۔ :)
  15. ظفری

    پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ۔ سینچورین

    یہ بھی قدامت پسند ہیں ۔ مگر اپنے اپنے طور طریقوںمیں ۔ ;)
  16. ظفری

    پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ۔ سینچورین

    ٹی وی پر یہ حال ہے تو گراؤنڈ پر اگر ہوں تو سوچیں کہ کھلاڑی ترس جائیں گے کہ شمشاد بھائی ان کا کھیل دیکھ لیں ۔ :D
  17. ظفری

    شفیق خلش :::: ہاتھوں کو اپنے ہاتھ میں میرے دئے ہوئے -- Shafiq Khalish

    کیوں چوڑیاں نہیں پہ ہمیشہ یہی کہا ! پہنوں گی اپنی ہاتھوں میں تیرے دئے ہوئے اللہ کرے وہ وقت جلدی آئے ۔ :praying: مذاق برطرف ۔ بہترین شئیرنگ ۔ :)
  18. ظفری

    کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہماری توجہ اور دعاؤں کا منتظر

    اللہ اس نوجوان کو صحت دے اور جو کچھ ہمارے لیئے ممکن ہوسکے ہمیں کرنا چاہیئے ۔
Top