دل تو بہت چاہ رہا ہے کہ ان سے کچھ ان کے دل کی باتیں سنیں کچھ اپنی کہیں لیکن بہت سارا کام نمٹانا ہے اس لیے صبر سے کام لینا پڑے گا اگلی بار سہی جب مکمل فرصت سے آئیں گے۔
ضروری ہے پودوں کو پانی دینا بھی کیونکہ کئی دن سے بارش نہیں ہوئی اور دھوپ بھی اچھی خاصی تیز رہی ہے۔ ہمارے پیارے پھول مرجھا ہی نہ جائیں اور ہم گنگناتے پھریں
حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے