بہت شکریہ نایاب بھائی۔ یقین مانیے اس بے دینی (یا بالفاظ دیگر بے یقینی) کے عالم میں بھی مجھے اسلام اور اپنی اسلامی روایات سے جتنی محبت اور وابستگی ہے میں وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔ ہو سکتا ہے میرا اسلامی عقائد پر ایمان کمزور یا معدوم ہو چکا ہو، لیکن یہ حقیقت کہ اسلام میرا مذہب اور آبائی ورثہ...