(مکتوب الیہ - خورشید علی خان)
لاہور (پھر اس کے بعد)
اسلام آباد
خورشیدِ صبحِ کوہساراں۔ آج کل، فردوسِ لاہور میں شرفِ قیام حاصل ہے۔ یعنی ہر صبح، صبحِ بنارس اور ہر شام، شامِ اودھ کو شرما رہی ہے۔
ابھی ابھی 'وہاں' سے اپنی سکونت گاہ، یعنی سید شوکت حسین صاحب کے مکان پر آیا ہوں، آفتاب کے غروب اور میرے...