سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
کیا کہنے ہیں احمد بھیا ۔۔ مزا آگیا۔۔
ایک شعر یہ بھی :
اللہ رے اس گل کی کلائی کی نزاکت
بل کھاگئی جب بوجھ پڑا رنگِ حنا کا
خیر چاہتا ہوں عندلیب صاحبہ
میں نے مدون کرلیا ہے مراسلہ
لگتا ہے آپ غلط معنی میں خیال کرگئی ہیں۔۔
دست بستہ معذرت۔
(ویسے میرا مطمع نظر گرو کے حوالے سے تھا ۔۔ آپ اور دیگر احباب کی شان میں گستاخی کا خیال بھی نہیں کرسکتا میں )
امر شہزاد صاحب ۔۔
خوش آمدید ۔
کیا ہی خوبصورت غزل نظر نواز کی ہے ۔۔۔
رسید حاضر ہے باقی گفتگو آئندہ
(آپ تعارف کے تھریڈ میں اپنا تعارف تو پیش کیجیے)
ربط یہ ہے
وارث صاحب۔۔
آداب
اشعار کو گرافکس ڈیزائن کی صورت میں پیش کرنے کیلئے متعلقہ تھریڈ کہاں ہے
کیا یہ سلسلہ پہلے سے جاری ہے ۔۔۔ یعنی اشعار کو مصورانہ آہنگ میں پیش کرنے کیلئے
مجھے کہاں جانا پڑے گا ۔۔۔ ربط مل جائے تو مزاآجائے۔۔۔۔
بھئی خاتون کیا کہنے ہیں واہ ۔۔ صبح صبح موڈ بنادیا ۔۔۔
بہت خوب شعر ارسال کیا ہے ۔۔ایک شعر آپ کی نذر:
ہر ایک لفظ کے معنی بدل چکے ہیں یہاں
لغت سے ہاتھ اٹھالو ، زباں سے چل نکلو
لیاقت علی عاصم