نتائج تلاش

  1. حسان خان

    کیا قومی ، سرکاری اور علاقائی زبانیں علیحدہ ہیں ؟

    میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ فصاحت و بلاغت اور شیرینی کے لحاظ سے آپ کسی زبان کو دوسرے پر ترجیح دے سکتے ہیں۔ جیسے میں فارسی کو اپنی اردو سے بھی زیادہ عظیم اور فصیح و بلیغ، اور ترکی کو اپنی اردو سے بھی زیادہ شیریں مانتا ہوں۔ لیکن یہ نہ تو اردو کے کسی لحاظ سے کمتر ہونے پر دال ہے نہ ہی اِس کا یہ...
  2. حسان خان

    کیا قومی ، سرکاری اور علاقائی زبانیں علیحدہ ہیں ؟

    بنگالی کو 1956 کے آئین میں قومی زبان تسلیم کر لیا گیا تھا، اس لیے 71 کے سیاسی بحران اور اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کے قیام کی ذمہ داری اردو پر ڈالنا مناسب نہیں۔ البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بنگالی زبان کی ابتدائی تحریک کے باعث بنگالی قوم پرستی نے جنم لیا تھا۔
  3. حسان خان

    جون ایلیا اس دوران میں - جون ایلیا

    آج کل ایک خاص بات جو بری طرح کھٹکتی ہے وہ یہ ہے کہ بدی پہلے سے زیادہ منہ پھٹ ہو گئی ہے اور نیکی نے ہکلانا شروع کر دیا ہے۔ اگر جبر کی حالت میں نہ بولنے والے کو بھی اپنے اس گمان کا ثواب پہنچتا ہے کہ جبر نہ ہوتا تو میں ضرور بولتا تو پھر جو لوگ اختیار پا کر بولنے کے بجائے گالیاں بکنا شروع کر دیتے...
  4. حسان خان

    جوش نہ جادو، نہ افسوں گری چاہتا ہوں - جوش ملیح آبادی

    نہ جادو، نہ افسوں گری چاہتا ہوں فقط حُسن سے دلبری چاہتا ہوں حضوری کے پُررعب دربار میں بھی دلِ تند و شوقِ جری چاہتا ہوں مری جنس کے ہات بک جائے خود ہی میں وہ قدرداں مشتری چاہتا ہوں اہانت گوارا نہیں عاشقی کی غلامی میں بھی سروری چاہتا ہوں مزاجِ تمنائے خوددار توبہ عبادت میں بھی دواری چاہتا...
  5. حسان خان

    کیا قومی ، سرکاری اور علاقائی زبانیں علیحدہ ہیں ؟

    یہ بات درست نہیں ہے۔ انڈونیشیا پاکستان سے بھی بڑھ کر کثیر اللسان ملک ہے، لیکن وہاں تین فیصد لوگوں کی مالے زبان چُن کر، اور اُسے معیاری شکل دے کر انڈونیشا کی قومی زبان کا درجہ دے دیا گیا۔ پھر ہمارا پڑوسی ایران ہی ایک واضح مثال ہے، جہاں صرف آذری ترک ہی ۳۵ فیصد ہیں۔ لیکن وہاں قومی و سرکاری زبان...
  6. حسان خان

    جوش علی گڑھ کالج کی پنجاہ سالہ جوبلی - جوش ملیح آبادی

    یہ نہ پوچھو کہ ہم نے کیا دیکھا جوبلی میں وہ ماجرا دیکھا قوم سے جس نے کر دیا بیزار بن گئے ہم تو نقش بر دیوار اتنے بہروپئے نظر آئے اپنی آنکھوں میں اشک بھر آئے پوششیں مغربی اماموں کی صورتیں مشرقی غلاموں کی پینٹ میں ہاتھ اور منہ میں سگار شانے ہلتے ہوئے دمِ گفتار طاقِ دل میں چراغِ انگریزی...
  7. حسان خان

    جوش لیلائے آزادی سے - جوش ملیح آبادی

    گوش بر آواز ہیں نوواردانِ انجمن! زحمتِ یک حرفِ تازہ اے بُتِ شیریں سخن زندگی کو صبح دے اے مشعلِ یزداں نما ایک مدت سے ہے شب افشاں زمیں پر اہرمن کاکل و مژگاں کو برہم کر کے دنیا کو بتا یہ کہ یہ ہستی ہے پیہم دعوتِ دار و رسن جس سے شاخیں جھومنے لگتی ہیں، کھِل جاتے ہیں پھول پھر وہی موجِ سخن اے...
  8. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    دل پہ لینے کی کونسی بات ہے بھائی۔۔ آپ کا بکنا ہمارے سر آنکھوں پر :)
  9. حسان خان

    “شیعہ پر حملے، نائین الیون کا ردّعمل نہیں” - صبا اعتزاز (ڈان اردو)

    دو ماہ کے دوران شیعہ مسلک کے لوگوں پر ہونے والے دو حملوں میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ صرف چالیس دنوں کے درمیان بلوچستان میں تقریبا دو سو شیعہ ہزارہ کے قتل سے ملک بھر میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز کے مدیر راشد رحمان کہتے ہیں کہ ہزارہ برادری کے خلاف دہشت گردی کے...
  10. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    اکثریت کے ہاتھوں نہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں۔
  11. حسان خان

    کیا قومی ، سرکاری اور علاقائی زبانیں علیحدہ ہیں ؟

    خیبر پختونخواہ میں بھی ہیں۔ جنرل یحییٰ خان خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والا قزلباش اسماعیلی تھا اور اس کی مادری زبان فارسی تھی۔ کراچی میں بھی ہزارہ مقیم ہیں۔
  12. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    ہاہاہا، موضوع سے غیر متعلقہ بات ہے لیکن ایم کیو ایم کی باری میں اکثر ڈنڈی ماری جاتی ہے۔ کل متحدہ والوں نے پورے کراچی میں غنڈہ گردی کر کے کاروبار بند کرا دیے تھے، پوری دنیا جانتی تھی کہ یہ سب کون کروا رہا ہے، لیکن ہماری برقی میڈیا 'نامعلوم افراد' کا تذکرہ کرتی رہی۔ :) :)
  13. حسان خان

    کیا قومی ، سرکاری اور علاقائی زبانیں علیحدہ ہیں ؟

    نہیں، ایسی بات نہیں کہ صرف ترانے کے باعث یہ پاکستانی زبان ہے۔ بلکہ اس وقت پاکستان میں دس سے پندرہ لاکھ لوگ فارسی کو بطور مادری زبان استعمال کرتے ہیں۔ اس لحاظ سے اگر اسے پاکستانی زبان بھی کہا جائے تو غلط نہیں ہے۔
  14. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    یہ میں نے اپنی طرف سے بات نہیں کی، پچھلے واقعات کی ذمے داری لشکرِ جھنگوی نے خود قبول کی تھی، اور اس دفعہ کی ذمہ داری بھی بقول رحمٰن ملک اِن فرقہ پرست دہشت گردوں پر عائد ہوتی ہے۔ اور خدارا سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی پر میری صلواتوں سے اتنا آگ بگولہ نہ ہوئیے۔ وہ مصدقہ دہشت گرد اور فتنہ پرور...
  15. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    اگر آپ کو ایسا محسوس کر کے روحانی تسکین مل رہی ہے تو میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔ :)
  16. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    یہ سوال مجھ سے کیوں پوچھا جا رہا ہے؟ کہہ تو چکا ہوں کہ مجھے لسانی کارڈ کھیلنے والی جماعتوں سے چڑ ہے۔
  17. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    فلیٹوں کے تو اپنے نام ہوتے ہیں بھائی۔ فلیٹ بذاتِ خود تھوڑی علاقہ ہوتے ہیںِ۔ میرے گلشنِ اقبال بلاک ٹین اے میں دسیوں مختلف ناموں کے فلیٹ ہیں، لیکن کوئی یہ تو نہیں کہتا کہ یہ فلاں فلاں نام والے فلیٹ گلشن بلاک ٹین اے کا حصہ نہیں ہیں۔
  18. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    یہ اعتراض اُن پر وارد ہوتا ہے جو متحدہ کے جیالے ہوں اور اسے اپنا نمائندہ سمجھتے ہوں۔ میں متحدہ اور متحدہ گردی سے بیزار ہوں۔
  19. حسان خان

    کراچی میں دھماکہ کہاں ہوا؟؟

    کس نے لگایا سنیوں پر الزام؟ سپاہِ صحابہ اور لشکرِ جھنگوی کے مٹھی بھر غنڈے کروڑوں سنی مسلمانوں کے نمائندے ہیں؟ اگر ایسی بات ہے تو پوری مسلم دنیا کو بن لادن اور طالبان جیسے دماغی مریضوں کو اپنا نمائندہ مان لینا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس لیے اگر کوئی دہشت گرد اور...
Top