نتائج تلاش

  1. حسان خان

    عمران اور جمعیت

    اس سے تو جمعیت کی بدمعاشی ظاہر ہوتی ہے، عمران خان پر اس سے کیا حرف آتا ہے؟
  2. حسان خان

    جوش نازک اندامانِ کالج سے خطاب! - جوش ملیح آبادی

    چھین لی تم نے نسائیت سے ہر شیریں ادا مرحبا، اے نازک اندامانِ کالج! مرحبا جنگ سر پر، اور یہ محبوبیت چھائی ہوئی ناز سے نیچی نگاہیں، چال اٹھلائی ہوئی انکھڑیوں میں عشوۂ ترکانہ در کھولے ہوئے 'سینٹ' کی خوشبو میں روحِ ناز پر تولے ہوئے 'خال و خد' سے جذب ہائے صنفِ نازک آشکار 'کرزنی' چہروں میں 'زن'...
  3. حسان خان

    نواز شریف کے نادہندہ ہونے کا ثبوت

    متحدہ میں ایک اچھی قومی جماعت بننے کی ساری صلاحیتیں موجود ہیں، اور یہ قومی جماعت بننے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ مگر یہ تھوڑے تھوڑے عرصے بعد مہاجر کارڈ کھیل کر اپنی ساری محنت ضائع کر دیتی ہے۔ جب تک متحدہ والے اپنی بے وقوفانہ حرکتیں ختم نہیں کریں گے، اُس وقت تک اِس پر مہاجروں کی قوم پرست جماعت ہونے...
  4. حسان خان

    علی سردار جعفری اقبال - علی سردار جعفری

    زندگی کے نغمہ گر نے آج چھیڑا ہے رباب حلقۂ ذوقِ سخن سے اٹھ کے جا سکتا ہے کون؟ حسن نے خود اپنے چہرے سے الٹ دی ہے نقاب ہم بھی دیکھیں تاب اب محفل میں لا سکتا ہے کون؟ بہہ چلا ہے چشمۂ خورشید سے سیلابِ نور اس اجالے میں چراغ اپنا جلا سکتا ہے کون؟ چاند کے ماتھے پہ افشاں چننے والا کون ہے؟ صبح کے...
  5. حسان خان

    نواز شریف کے نادہندہ ہونے کا ثبوت

    آج طلعت حسین نے اپنا پروگرام سندھ کے چھوٹے سے اور انتہائی پسماندہ گاؤں ٹنڈو الہ یار میں کیا تھا۔ وہاں کے اکثر لوگ عمران خان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ عمران خان کو جتنی محنت اندرونِ سندھ میں کرنی چاہیے تھی اُس نے نہیں کی، لہذا یہ توقع رکھنا عبث ہے کہ وہ وہاں سے کچھ نشستیں جیت پائے گا۔
  6. حسان خان

    جوش لاعلاج تاخیر - حضرت جوش ملیح آبادی

    تصحیح کے لیے شکریہ :)
  7. حسان خان

    علی سردار جعفری مزدور لڑکیاں - علی سردار جعفری

    گردشِ افلاک نے گودی میں پالا ہے انہیں سختئ آلام نے سانچے میں ڈھالا ہے انہیں گھورتی رہتی ہے گرمی میں نگاہِ آفتاب آسماں کرتا ہے نازل ان پہ کرنوں کا عتاب سر سے ساون کی گھٹا جاتی ہے منڈلاتی ہوئی سرد جاڑوں کی ہوا سینوں کو برماتی ہوئی بیکسی ان کی جوانی، مفلسی ان کا شباب ساز ان کا سوزِ حسرت،...
  8. حسان خان

    علی سردار جعفری خونِ ناحق سے ہوا رنگیں گلستانِ عجم - علی سردار جعفری

    علی سردار جعفری نے یہ نظم علامہ اقبال کی ایک مشہور فارسی نظم سے متاثر ہو کر لکھی ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اے-جوانانِ-عجم-علامہ-اقبال-لاہوری-مع-ترجمہ.62109/
  9. حسان خان

    علی سردار جعفری خونِ ناحق سے ہوا رنگیں گلستانِ عجم - علی سردار جعفری

    (ایرانی طلبہ کے نام) خونِ ناحق سے ہوا رنگیں گلستانِ عجم مشعلوں کی طرح روشن ہیں جوانانِ عجم دل کی ٹھنڈک، روح کی گرمی، نگاہوں کا سرور شعلہ و شبنم کے پیکر ہیں حسینانِ عجم آندھیوں کا زمزمہ، بیتاب طوفانوں کا گیت ہیں قیامت کے مغنی نغمہ سنجانِ عجم نوجواں سینوں پہ زخموں کے سنہری آفتاب آخرش ظاہر...
  10. حسان خان

    تحریکِ انصاف کا منشور

    تحریکِ انصاف نے اپنے منشور میں جناح سے ہم آواز ہوتے ہوئے پاکستان کے تمام شہریوں کے بلا تفریقِ مذہب و نسل ایک ہی ریاست کے یکساں شہری ہونے کی بات کی ہے۔ یہ بہت اچھی بات لگی۔ اس کے علاوہ یکساں تعلیمی نظام اور پرائمری میں مادری زبان میں تعلیم کی بات بھی قابلِ تحسین ہے۔
  11. حسان خان

    علی سردار جعفری غالب - علی سردار جعفری

    آسمانوں کی بلندی کو بلا کا ناز تھا پست ہمت جس سے ذوقِ رفعتِ پرواز تھا رہگزارِ ماہ و انجم تک کوئی جاتا نہ تھا کوئی شاخِ کہکشاں پر بیٹھ کر گاتا نہ تھا عرش پر جبریل کا دمساز ہو سکتا تھا کون طائرِ سدرہ کا ہم آواز ہو سکتا تھا کون جو لگا دے آگ کوئی نغمہ زن ایسا نہ تھا تجھ سے پہلے کوئی داؤدِ سخن ایسا...
  12. حسان خان

    ریستوران میں مذاق (ذرا ہٹ کے)

    بھائی صرف مذاق ہی کیا ہے، کوئی اصلی میں تو کسی کو کچا گوشت نہیں کھلا دیا۔
  13. حسان خان

    غالب اس کتابِ طرب نصاب نے جب (قطعۂ تاریخ) - مرزا غالب

    اس کتابِ طرب نصاب نے جب آب و تاب انطباع کی پائی فکرِ تاریخِ سال میں، مجھ کو ایک صورت نئی نظر آئی ہندسے پہلے سات سات کے دو دیے ناگاہ مجھ کو دکھلائی اور پھر ہندسہ تھا بارہ کا با ہزاراں ہزار زیبائی سالِ ہجری تو ہو گیا معلوم × بے شمولِ عبارت آرائی مگر اب ذوقِ بذلہ سنجی کو ہے جداگانہ کار...
  14. حسان خان

    جوش لاعلاج تاخیر - حضرت جوش ملیح آبادی

    تربت کی تیرگی میں اجالا ہوا تو کیا جینے کا بعدِ مرگ سہارا ہوا تو کیا سُونا پڑا ہے سینہ جفائے دماغ سے اب دل کو اذنِ شرحِ تمنا ہوا تو کیا مدت سے اب تو گیسوئے دانش ہے اور دوش اب ابرِ زلفِ یار ہویدا ہوا تو کیا یوسف کو رنجِ ہجرِ مسلسل نے کھا لیا اب اہتمامِ قُربِ زلیخا ہوا تو کیا مجنوں کے...
  15. حسان خان

    تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

    کنفیوژن کیسی جناب؟ پاکستان کو ایسے ہی رہنما کی ضرورت ہے جو قائدِ اعظم کی طرح ہر طبقۂ فکر کو اپنے ساتھ ملا کر عوام کے لیے کچھ کر سکے۔افراطی نقطے پر موجود مذہبی اور سیکولر افراد دونوں ہی پاکستانی ہیں، اور ان دونوں طبقوں کی توانائیاں ایک دوسرے کے خلاف صرف ہونے کے بجائے ایک ہی جہت میں پاکستان کے لیے...
  16. حسان خان

    تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

    عمران خان کی ایک اور خوبی مجھے یہ لگی کہ وہ اپنے گرد ہر طبقۂ فکر کے لوگوں کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اُس کے حامیوں میں پنجگانہ نمازی افراد بھی شامل ہیں اور ناچنے گانے والے رندِ خراباتی بھی۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں میں مذہبی اور سیکولر کی گمران کن دوگانگی (dichotomy) قائم...
  17. حسان خان

    تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

    نوے کے عشرے میں نواز شریف بھاری اکثریت سے جیت چکا ہے۔ اُس وقت وضعِ موجود کا توڑ نواز نے کیوں نہیں کیا؟
  18. حسان خان

    تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

    جس طرح کی باتیں آپ عمران خان اور اُس کے بچوں کے متعلق کر رہے ہیں، بالکل ایسی ہی باتیں مولانا صاحب ایک ٹی وی پروگرام میں کرتے پائے گئے تھے۔ میں نے سوچا شاید آپ مولانا صاحب کی باتوں سے کافی متاثر ہوئے ہوں اور اسے یہودی گماشتہ سمجھ رہے ہوں۔
  19. حسان خان

    تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

    یہ انقلاب بھی تو دیکھیے کہ کل تک پاکستان میں قومیتوں کی خود مختار ریاستوں کی بات کرنے والے ہمت صاحب آج ایک مرکزیت کی بات کرنے والی ن لیگ کی جی جان سے حمایت کر رہے ہیں۔ :D
Top