نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تاسف مغزل بھائی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    خداوند تعالیٰ مغزل بھائی کی والدہ کو شفائے عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔
  2. حسان خان

    جوش ابدی شعلہ - جوش ملیح آبادی

    زباں ساکت ہے، لیکن تر زبانی اب بھی ہوتی ہے لبِ خاموش سے جادو بیانی اب بھی ہوتی ہے حدیثِ نفس کی صورت میں اکثر خود بخود پہروں زمانِ کیف کی افسانہ خوانی اب بھی ہوتی ہے لبِ گل رنگ کو ہوتی ہے جنبش جب تصور میں سماعت کی زمیں پر گل فشانی اب بھی ہوتی ہے کبھی جب عہدِ رنگینی کی راتیں یاد آتی ہیں...
  3. حسان خان

    پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں

    'بھیڑ' کی کھال میں 'بھیڑیوں' کی شناخت کا فیصلہ کون کرے گا؟ یا کوئی ایسی سائنسی اور معروضی بنیادیں موجود بھی ہیں جس کے ذریعے اس بات کا فیصلہ کیا جا سکے؟ اور اگر یہی کلیہ اثناعشریوں، آغاخانیوں، بوہریوں وغیرہ کے لیے بھی استعمال ہونے لگے تو؟
  4. حسان خان

    پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں

    جو چیز ہم دیارِ غیر میں اپنے لیے پسند کرتے ہیں، اگر وہ ہم اپنے وطن میں غیروں کے لیے ناپسند کریں، تو اسے منافقت کے سوا کیا نام دیا جا سکتا ہے؟
  5. حسان خان

    پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں

    بھائی مذہبی 'فتنے' کی 'سرکوبی' علمی اور مہذب انداز میں بھی ہو سکتی ہے۔ اُن کے مخالفین اُن کا 'محاسبہ' اپنی کتابوں میں جس طرح کرنا چاہیں، کریں۔ لیکن اُن کو اپنے اخبار بھی بیچنے نہ دینا، کس قسم کی سرکوبی ہے؟ ذرا تصور کیجئے کہ اگر برطانیہ میں مسلمانوں کا اپنا اخبار بیچنا ممنوع قرار دے دیا جائے تو...
  6. حسان خان

    پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں

    مغربی ممالک میں جب مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہب کی تبلیغ و اشاعت کی مکمل اجازت ہے، تو یہ اجازت ملکِ خداداد پاکستان میں احمدیوں کو کیوں نہیں ہے؟ وہ اپنا اخبار ہی تو بیچ رہے ہیں، اور یہ بدیہی بات ہے کہ اُس اخبار کو پڑھنے والے سارے لوگ احمدی برادری سے ہی تعلق رکھتے ہوں گے۔ کسی غیر...
  7. حسان خان

    احتمالات والے الفاظ ڈھونڈیں

    سوالاتِ استدلالِ منطقی
  8. حسان خان

    آگہی کا نصاب رہنے دو۔۔۔۔وقار خان

    بہت خوب :)
  9. حسان خان

    جے یو ائی کا منشور

    اس ویب سائٹ پر مولانا صاحب کے بارے میں یہ پڑھنے کو ملا: بعض لوگ ان کا شمار اسلامی رہنما کے بھیس میں ملبوس ایک موقع پرست کے طور پر کرتے ہیں۔ نیز، ان کے ناقدین نے انہیں بے نظیر کی سابقہ حکومت میں ڈیزل اجازت نامے بانٹنے میں مشارکت اور خوب پیسے کمانے کے باعث 'مولانا ڈیزل' کے لقب سے نوازا تھا۔ ان...
  10. حسان خان

    لیپ ٹاپ میں قادیانیت کے مواد کا انکشاف

    فیس بک پر پائے جانے والے ان 'مخلص دوستوں' کی فضولیات کی کوئی ارزش نہیں ہوتی۔
  11. حسان خان

    جے یو ائی کا منشور

    یہاں کسی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن پر بطور دینی عالم ہونے کے تنقید نہیں کی ہے، جس نے بھی تنقید کی ہے اُن کی زندگی کے سیاسی پہلوؤں پر کی ہے۔ جب دوسرے سیاستدانوں پر کڑی تنقید روا ہے، تو مولانا فضل الرحمٰن کو کوئی استثنیٰ کیوں حاصل ہو؟
  12. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    بہت شکریہ :) شاید رحمٰن بابا اپنی عوامی مقبولیت کے باعث پشتو کے 'فراز' اور 'رومی' ہوں گے، کہ ہر بات اُن کے نام سے الحاق کر کے فیس بک پر پھیلائی جاتی ہو گی۔
  13. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    سید ذیشان برادر، آپ کی مدد درکار ہے۔ د زړه راز به یار ته نه وایی رحمانه هغه یار به یار لری تا به رسوا کړی میرا اندازہ ہے کہ اس کے پہلے مصرعے کا ترجمہ یہ ہو گا: رحمن اپنے دل کا راز یار کو نہیں کہے گا۔۔ ٹھیک اندازہ لگایا؟ لیکن جہاں تک دوسرے مصرعے کا سوال ہے تو کافی کوشش کے باوجود اس کا مفہوم...
  14. حسان خان

    جے یو ائی کا منشور

    پوری دنیا مولانا اور مولوی کہتی ہے۔ پہلی بار سن رہا ہوں کہ یہ تمسخرانہ الفاظ ہیں۔ ہم تو اپنے مسجد کے امام کو بھی مولوی صاحب اور مولانا صاحب کہا کرتے تھے۔ فضل الرحمن کو میں مولانا (ہمارے آقا) فضل الرحمن کہہ رہا ہوں، کیا اتنی عزت کافی نہیں؟
  15. حسان خان

    جے یو ائی کا منشور

    اس میں قادیانیت کہاں سے در آئی؟ دوسرے لوگ بھی تو ج ع ا کے مولویوں پر تنقید کر رہے ہیں۔
  16. حسان خان

    جے یو ائی کا منشور

    کسی کے مبینہ مذہبی عقائد کو نقطۂ حوالہ بنائے بغیر بھی بات کی جا سکتی ہے۔ کیا لازمی ہے کہ جب بھی عارف کریم کوئی بات کرے وہاں قادیانیت کا شوشہ چھوڑ دیا جائے؟
  17. حسان خان

    جوش نوجوانی کے مزے - جوش ملیح آبادی

    یاد ہیں اب تک وہ عہدِ نوجوانی کے مزے نوجوانی کے مزے کیا؟ زندگانی کے مزے وصل کی بادِ خنک میں، ہجر کے طوفان میں کامرانی کے مزے، ناکامرانی کے مزے بسترِ حرماں پہ خونی کروٹوں کے ساتھ ساتھ غم کی راتوں میں بلائے آسمانی کے مزے بادلوں سے جھوم کر، سرشار ساغر چوم کر جلوہ گاہِ رنگ و بو میں شعر خوانی...
  18. حسان خان

    اپنی پسند دا پنجابی زبان دا اک شعر

    ایمان سلامت ہر کوئی منگے اتے عشق سلامت کوئی ہُو منگن ایمان شرماون عشقوں میرے دل نوں غیرت ہوئی ہُو جس منزل نوں عشق پہنچاوے ایمان نوں خبر نہ کوئی ہُو میرا عشق سلامت رکھیں باہو ایمان نوں دیواں دھروئی ہُو (حضرت سلطان باہو) ترجمہ: ہر شخص ایمان کی سلامتی چاہتا ہےلیکن عشق کی سلامتی کوئی شخص طلب نہیں...
  19. حسان خان

    کیا تاریخ اپنے آپ کو پھر دھرای گی ؟

    آپ کی ارسال کردہ تصویر اور خبر دونوں درست ہیں۔ تھوڑا اس بارے میں ڈھونڈا، تو ڈان پر اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ لیکن اگر آپ نے شیعیت نیوز جیسے جانبدار اور فرقہ پرست ادارے کے بجائے ڈان جیسے غیر جانبدار اور معتبر ادارے کی خبر دی ہوتی تو بات میں زیادہ وزن ہوتا۔...
Top