نتائج تلاش

  1. حسان خان

    آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ: چند بنیادی حقائق

    پروفیسر خورشید صاحب کی اس بات سے متفق ہوں کہ امیدوار کو ایماندار اور بدعنوانی سے پاک ہونا چاہیے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان آئینی شقوں میں اسے لوگوں کی مذہبیت سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے کہ جو شخص جتنا زیادہ باعمل مسلمان ہوگا یا جس کی دین کے بارے میں معلومات زیادہ ہوگی، اُس کے بارے میں تصور قائم کر...
  2. حسان خان

    آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ: چند بنیادی حقائق

    اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ لازمی نہیں کہ جو شخص فوجی آمر نہ ہو اُسے پسند کرنا بھی ضروری ہو۔ :)
  3. حسان خان

    آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ: چند بنیادی حقائق

    یقین مانیے بعض بار یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح جیسے شخص کا ملک کن ہاتھوں میں یرغمال ہو چکا ہے۔
  4. حسان خان

    آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ: چند بنیادی حقائق

    اسی اتاترک کی وفات پر جناح فرماتے ہیں کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنی پستی کی حالت سے بیدار ہونے کے لیے اس عظیم انسان کو مشعلِ راہ بنا لینا چاہیے۔ میں ذاتی طور پر اتاترک کو زیادہ عظیم تو نہیں مانتا، لیکن جناح کے الفاظ یہی ہیں۔ حوالہ
  5. حسان خان

    آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ: چند بنیادی حقائق

    مجھے اور بہت سے لوگوں کو مشرف صرف اسی وجہ سے ناپسند ہے کہ وہ غیر آئینی آمر تھا اور بس۔ اُس کے ذاتی اعمال سے مجھے تو کچھ نہیں لینا دینا۔ نیز طبلہ اور دوسرے موسیقی کے ساز مجھے خود اچھے لگتے ہیں۔ ویسے ابھی مشرف نے اپنے فیس بوک پر عمرے کی تصاویر لگائی تھیں۔ میں تو اسے اتنا ہی مسلم سمجھتا ہوں جتنا...
  6. حسان خان

    آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ: چند بنیادی حقائق

    کوئی مجھے یہ بتائے کہ جو قدیم مسلمان ممالک 'اسلامی' جمہوریہ نہیں ہیں، یا جہاں کوئی 'اسلامی نظریہ' سرکاری نظریہ نہیں ہے وہ کیا پاکستان سے کم مسلمان ہیں؟ مسلمانوں کے ملک کو کسی اسلامی نظام سے نتھی کرنا کیوں لازمی مانا جاتا ہے؟ ترکی کو میں کسی بھی لحاظ سے پاکستان سے کم 'مسلم' نہیں سمجھ سکتا، کیونکہ...
  7. حسان خان

    آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ: چند بنیادی حقائق

    معصوم لوگوں کو بس کسی بھی آمر میں مذہبی عقیدت نظر آنی چاہیے، وہ پھر اُس کے سارے برے افعال نادیدہ رکھ لیتے ہیں۔
  8. حسان خان

    درست تلفظ کیا ہے؟

    ماشاءاللہ جناب! آپ جیسے صاحبِ علم حضرات کو محفل پر ایسی معلوماتی گفتگو کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہوتی ہے۔ اگر عربی کے قواعد سے تھوڑی بہت واقفیت ہوتی تو ہم بھی یہاں ہونے والی گفتگو ٹھیک سے سمجھ لیتے اور کچھ حصہ ڈال دیتے۔
  9. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    پچھلا مراسلہ تو محض بحث برائے بحث کے لیے تھا۔ اب تھوڑی سنجیدہ بات کر لیتا ہوں۔ ایران کے شہر مشہد میں شیعوں کے امامِ ہشتم امام علی رضا کا مرقد ہے جو شیعہ مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب آپ مکہ اور مدینہ کی وجہ سے سعودیہ سے مذہبی وابستگی رکھ سکتے ہیں، تو شیعوں کو بھی مشہد...
  10. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    جو امریکہ اپنے پالتو جہادیوں کے توسط سے شام میں جمہوریت کے لیے کوشاں ہے، وہی امریکہ سعودیہ کے مطلق العنان فرمانروا کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔ واہ رے امریکہ!
  11. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    میری پھر مودبانہ درخواست ہے کہ بشار الاسد کی آڑ میں شیعوں سے بغض مت نکالیے۔ یہ بالکل جاہلانہ روش ہے۔ اور شیعوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ صرف بشارالاسد کے شیعہ ہونے کی وجہ سے حمایت مت کریں۔ کسی کے شیعہ ہونے یا نہ ہونے سے اُس کے ذاتی افعال خوب تر یا معیوب تر نہیں ہو جاتے۔ اگر اپنے ہم مسلکوں کی...
  12. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    یہاں میں بحث برائے بحث کے لیے کہہ سکتا ہوں کہ میری عجم پرست طبیعت کے لیے ایران قبلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ :p البتہ میں ایران کے لیے پاکستان کے مفادات کو کبھی پسِ پشت نہیں ڈال سکتا، نہ ہی پاکستانی بھائیوں سے کبھی لڑوں گا۔ میری وفاداری ہر چیز سے پہلے پاکستان کے ساتھ ہی ہے۔
  13. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    کیونکہ شیعہ یا دیگر اقلیتی گروہوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی عقیدے کے باعث نشانہ بنایا جاتا ہے۔ عیسائیوں کے گھر اُن کے عیسائی ہونے کی بنا پر جلے تھے تو 'عیسائیوں پر قہر' کی ہی خبر دنیا بھر میں چلے گی۔ یہ میڈیا احمدیوں پر جبر کو احمدیوں کا جبر کہہ کر ہی پکارتا ہے۔ میں جو ایک غیر احمدی ہوں، مجھے...
  14. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    آپ کے اس 'کیا کہا ہے' میں سوائے ایک مذہبی فرقے کو نشانہ بنانے کے کوئی ایسی بات نہیں جسے میں زیادہ اہمیت دے سکوں۔
  15. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    ٹھیک اُسی صورت میں ہو سکتا ہے جب ہم دوسرے ممالک میں ہونے والے حوادث سے سبق حاصل کریں۔ دیکھیے ترکی کی ننانوے فیصد آبادی مسلمان ہیں، وہاں سنی اکثریت ہے لیکن اٹھارہ فیصد شیعہ آبادی بھی موجود ہے۔ اس کے باوجود آپ کو وہاں مشکل سے ہی کوئی فرقہ واریت نظر آئے گی۔ ایسا کیوں ہے؟ پاکستان میں جب شیعوں اور...
  16. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    یہاں تو میں آپ سے متفق ہوں۔ اصل میں شام اور بحرین میں مسئلہ سرے سے فرقہ وارانہ تھا ہی نہیں، بلکہ وہ تو وہاں کی عوام کی جمہوریت کے لیے جدوجہد تھی جس پر فرقہ وارانہ رنگ چڑھ گیا ہے اور اب اپنے اپنے فرقے کی آنکھیں بند کر کے حمایت کی جا رہی ہے۔ اکثر سنیوں کے لیے بحرین اور سعودیہ کی حکومتیں مثالی...
  17. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    آپ اسے درست مانتے ہیں؟ میں تو اسے سخت ناپسند کرتا ہوں کہ اسامہ یا دیگر شدت پسندوں کی وجہ سے مجھے، ایک پاکستانی کو، لعن طعن کیا جائے یا میں جس پاکستانی قوم کا فرد ہوں اُسے اپنے بغض کا شکار بنایا جائے۔
  18. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    کئی پاکستانی جانتے بوجھتے اسامہ بن لادن اور اجمل قصاب کو بھی اپنا ہیرو مانتے ہیں۔ کیا اس سے کسی بھارتی یا غیر ملکی کو اخلاقی حق حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ اسامہ یا قصاب کے کاندھوں پر بندوق رکھ کر پاکستانیوں کو نشانہ بناتا رہے؟
  19. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    میری ایران، ترکی اور آذربائجان سے اس لیے قلبی وابستگی ہے کیونکہ وہ عجمی ممالک ہیں، اور اہلِ عجم کے سامنے میں سعودیہ کے عربوں کو دو ٹکے کا بھی نہیں سمجھتا۔ سعودیہ چونکہ بدو عرب ملک ہے اس لیے مکہ اور مدینہ کی وجہ سے کچھ وابستگی ہو تو ہو، ورنہ مجھے اُس کی قطعاً کوئی فکر نہیں۔ لگا دیجیے کوئی فتویٰ...
  20. حسان خان

    شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

    وہ شیعہ یا تو نادان ہیں یا تجاہلِ عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔ اس کے باوجود کسی کو یہ اجازت نہیں مل جاتی کہ وہ کسی مذہبی گروہ کو یوں مطعون کرتا پھرے۔ وہ مذہبی گروہ جس کے خلاف میانداد صاحب نے زہر اگلا ہے، وہ اس پاکستان کے بھی پندرہ فیصد ہیں۔
Top