نیٹو اور امریکہ نے کیا لرزہ براندام ہونا ہے۔ وہ تو دنیا میں اپنے مقاصد کی تکمیل کو جتے ہیں۔ "شیروں" کی خوب ٹھکا ئی بھی کرتے ہیں۔ اور اُن کے مداحوں چکربھی دیے رکھتے ہیں۔
ویسے ان شیروں میں صرف انسان ہی شامل ہیں یا جنات بھی ہیں؟
مجھے آپ کی عمر کا اندازہ نہیں۔ اگر آپ کم سن ہیں۔ تو پھر ادھر ہی موڈریٹرز کی زیرنگرانی لکھنا بہتر ہے۔ لیکن اگر بالغ عمر کی ہیں تو پھر بلاگ اچھا آپشن ہے۔ باقی آپ کی مرضی۔
پہلے سوچا تھا کہ گمنام بلاگنگ کرتا رہوں گا کہ اس میں سہولت ہے۔ لیکن احباب کے سوالات خالی موڑنا اچھا بھی نہیں لگتا۔
تو جناب بتائے دیتا ہوں۔
کینیڈا میں سات سال سے زائد عرصہ سے ہوں۔ یونیورسٹی سے بس سمجھیے فارغ لتحصیل ہونے کو ہوں۔ پاکستان میں لاہور شہر سے تعلق ہے۔
لیجئے!
عثمان کے تو ہو گئے پورے سو!
اب عثمان بھی ہوگیا ذرا سینئر شینئر مبتدی۔ تو بس اب اپنا دھاگہ۔۔اپنی خود کلامی۔ کوئی عثمان کو لفٹ کرائے نہ کرائے۔ ہم تو ادھر کونے میں بیٹھے ہیں۔ جس نے فضول باتاں کرنی ہیں ادھر ہی آجائے۔ موضوع کی پروا نہ کریں۔ موڈریٹر حضرات کو میں منت ترلے کر کے منا لوں گا۔...
محمود احمد غزنوی صاحب۔۔
آپ کی بہت سی باتوں کا جواب تو متعلقہ اشخاص ہی دیں گے لیکن ایک بات بتاتا چلوں کہ بدکار یحیٰ خان کے بارے میں بہت سے تاریخ داں متفق ہیں کہ ایک پیسے کی کرپشن اس نے بھی نہیں کی۔ امید ہے بات سمجھ گئے ہوں گے۔
روحانی بابا۔۔۔
میں تو پاکستان آنے سے بھی قاصر ہوں۔ ادھر ہی کسی گوری جننی کا پتہ یا کوئی فیس بک کا ایڈرس دے دیجئے۔ ہم بھی کر لیں اُن سے تھوڑی ہم کلامی۔ :cool:
بھئی۔۔یہاں صرف باتیں ہی چلیں گی یا کھانے کو کچھ لایا بھی جائے گا۔
ایمان سے۔۔پیٹ سے آوازیں اور منہ میں پانی ۔۔۔نقاہت کی وجہ سے انگلیاں لکھتے ساتھ نہیں دے رہیں۔۔:roll: