اِدھر اُدھر کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
لیجئے!
عثمان کے تو ہو گئے پورے سو!
اب عثمان بھی ہوگیا ذرا سینئر شینئر مبتدی۔ تو بس اب اپنا دھاگہ۔۔اپنی خود کلامی۔ کوئی عثمان کو لفٹ کرائے نہ کرائے۔ ہم تو ادھر کونے میں بیٹھے ہیں۔ جس نے فضول باتاں کرنی ہیں ادھر ہی آجائے۔ موضوع کی پروا نہ کریں۔ موڈریٹر حضرات کو میں منت ترلے کر کے منا لوں گا۔
عیش کرو! :cool:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے ابھی تک یہ تو بتایا نہیں کہ کینیڈا میں کب سے ہیں، کیا کرتے ہیں، پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے، وغیرہ وغیرہ۔
 

عثمان

محفلین
آپ نے ابھی تک یہ تو بتایا نہیں کہ کینیڈا میں کب سے ہیں، کیا کرتے ہیں، پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے، وغیرہ وغیرہ۔

پہلے سوچا تھا کہ گمنام بلاگنگ کرتا رہوں گا کہ اس میں سہولت ہے۔ لیکن احباب کے سوالات خالی موڑنا اچھا بھی نہیں لگتا۔
تو جناب بتائے دیتا ہوں۔
کینیڈا میں سات سال سے زائد عرصہ سے ہوں۔ یونیورسٹی سے بس سمجھیے فارغ لتحصیل ہونے کو ہوں۔ پاکستان میں لاہور شہر سے تعلق ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خود کلامی تو آپ کے تعارف کے دھاگے میں بھی ہو سکتی تھی، یہاں شروع کرنے کی کوئی خاص وجہ ہے کیا؟
 

عثمان

محفلین
یہ خود کلامی تو آپ کے تعارف کے دھاگے میں بھی ہو سکتی تھی، یہاں شروع کرنے کی کوئی خاص وجہ ہے کیا؟

تعارف کے دھاگا صرف میرے تعارف تک ہی محدود تھا۔ یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اور احباب بھی جو چاہیں بات چیت کو جس طرف مرضی لے جائیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
یہ فیلڈز میڈل کیا چیز ہے؟ اس کا کچھ حدود اربعہ بیان کریں۔
تمغہ ہے جو کہ ریاضی دان کو دیا جاتا ہے،ہر چار سال بعد،شرط عمر 40 سال سے کم ہے۔
RTEmagicC_6928e8db41.jpg
 

طالوت

محفلین
مجھے آنے نہیں دیتے۔ شاید اس لئے کہ ابھی نیا ہوں۔:(
آپ کو بھی تھانے کے چکر لگیں گے ذرا پاکستان کا چکر تو لگائیں ۔ توبہ توبہ کیا کیا لکھ مارا ۔ ارے بھائی سچ بولنا تو اچھی بات ہے مگر ایلی کی داستانیں لکھنا توبہ توبہ ۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top