کیا شان کبریا کا جہاں میں ظہور ہے
ہر جا تجلیات کا ہر دم نشور ہے
اس کے کرم سے جام ہے توحید کا بپا
مسلم کے جسم و جان میں اس کا سرور ہے
لمحے کٹیں جو بندگی میں حاصل حیات
ورنہ نفس کی آمد و شد بے شعور ہے
خالق ہے کائنات کا اور لا شریک ہے
مومن کو ہر ایک شرک سے بچنا ضرور ہے
اس ذات لم یزل...