اس لئے اب میں کسی کو نہیں جانے دیتا
جو مجھے چھوڑ کے جاتے ہیں چلے جاتے ہیں
میری آنکھوں سے بہا کرتی ہے ان کی خوشبو
رفتگاں خواب میں آتے ہیں چلے جاتے ہیں
واہ۔۔۔! بہت خوب۔۔۔!
شکریہ بلال اس شرکت کا۔
:D
یہ بھی خوب کہا آپ نے "اچھے خاصے" "شاعر" اور "انسان" :)
بہت شکریہ ۔۔۔! لگتا ہے آج ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار کی بھی قسمت جاگ ہی گئی جو آپ کی نظر ان پر پڑ گئی۔ :)
بہت خوب ناعمہ !
بہت خوب ہے آپ کی نظم۔
لگتا ہے آج کل اردو محفل میں جیسے بہار آئی ہوئی ہے۔ یہ بھی شاید ہمیں لگ رہا ہے ورنہ محفل تو ہے ہی سدا بہار۔ :)
خوش رہیے۔
ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے
جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں
بلال آج یہ غزل پھر سے یاد آئی تین اشعار تو مجھے یاد آگئے باقی کے لئے ویب سے رجوع کرنا پڑا۔
خوب غزل ہے بھائی۔۔۔!
ہمیشہ کی طرح لاجواب تحریر بھیا۔۔۔!
حساس دل ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اس قسم کی تحریریں پڑھ کر پھر سے یقین ہونے لگتا ہے کہ شاید ہم میں تھوڑی بہت انسانیت باقی رہ گئی ہے۔