اب تو صفحہ بھی بدل گیا۔ رہنے دیجے۔
آج کل یہاں ادھر اُدھر کی باتیں ہو رہی ہیں یا نہیں۔۔۔۔!
ایک زمانے میں یہاں عثمان بھائی، مقدس ، شمشاد بھائی اور تبسم کافی سرگرم تھیں۔ میں تو کافی عرصے بعد آیا ہوں یہاں۔ :)
پاکستان میں 11 مئی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس سلسلے میں (کچھ) محفلین کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے۔
چونکہ ہر ہر موضوع پر الگ سے دھاگہ بنانا مشکل ہو جائے گا اس لئے انتخابات سےمتعلق عمومی اور ذیلی نوعیت کی گفتگو یہاں کریں گے۔
یعنی یہاں ہلکی پھلکی گفتگو کریں گے اور نوک جھونک بھی پیار محبت والی...
جی اس بات کا وعدہ تو عمران خان نے کیا ہے۔
پھر بھی آپ سفارشات بھیج دیجے گا تاکہ یاد دہانی بھی رہے اور انتخابی مہمات کے حوالے سے الیکشن کمیشن بھی بہتر حکمتِ عملی اختیار کر سکے۔ ورنہ ہمارے ہاں حکومت اور الیکشن کمیشن کو ان باتوں کا خیال انتخابات کے دنوں میں ہی آتا ہے۔