نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    رسا چغتائی کے منتخب اشعار

    بہت شکریہ زبیر بھائی۔۔۔۔! زہے نصیب کے جناب ہمارے بلاگ تک پہنچے ! آج کل کچھ توجہ زیادہ نہیں ہے بلاگ کی طرف۔۔۔!
  2. محمداحمد

    انٹرنیٹ کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

    بہت شکریہ اس معلومات کا۔۔۔۔! اس معلومات کا ذریعہ یا کوئی حوالہ ہو تو وہ بھی بتائیے۔
  3. محمداحمد

    غزل ۔ رات درکار تھا سنبھالا مجھے ۔ رسا چغتائی

    غزل رات درکار تھا سنبھالا مجھے دیکھتا ہی رہا پیالہ مجھے جانے کس شام کا ستارہ ہوں جانے کس آنکھ نے اُجالا مجھے میرے دل سے اُتار دے نہ کہیں ایک دن یہ ترا حوالہ مجھے کس طرح میں زمیں کا رزق ہوا کس طرح اس زمیں نے پالا مجھے اور کتنی ہے زندگی میری اور کرنا ہے کیا ازالہ مجھے اس سے پہلے نظر...
  4. محمداحمد

    غزل ۔ سامنے جی سنبھال کر رکھنا ۔ رساؔ چغتائی

    غزل سامنے جی سنبھال کر رکھنا پھر وہی اپنا حال کر رکھنا آ گئے ہو تو اِس خرابے میں اب قدم دیکھ بھال کر رکھنا شام ہی سے برس رہی ہے رات رنگ اپنے سنبھال کر رکھنا عشق کارِ پیمبرانہ ہے جس کو چھُونا مثال کر رکھنا کشت کرنا محبتیں اور پھر خود اُسے پائمال کر رکھنا روز جانا اُداس گلیوں میں روز...
  5. محمداحمد

    غزل ۔ خواب اُس کے ہیں جو چُرا لے جائے ۔ رساؔ چغتائی

    غزل خواب اُس کے ہیں جو چُرا لے جائے نیند اُس کی ہے جو اُڑا لے جائے زُلف اُس کی ہے جو اُسے چھولے بات اُس کی ہے جو بنا لے جائے تیغ اُس کی ہے شاخِ گُل اُس کی جو اُسے کھینچتا ہوا لے جائے یوں تو اُس پاس کیا نہیں پھر بھی ایک درویش کی دعا لے جائے زخم ہو تو کوئی دہائی دے تیر ہو تو کوئی اُٹھا...
  6. محمداحمد

    غزل ۔ رشتۂ جسم و جاں بھی ہوتا ہے ۔ رساؔ چغتائی

    غزل رشتۂ جسم و جاں بھی ہوتا ہے ٹوٹنے کا گماں بھی ہوتا ہے اس توہم کے کارخانے میں کارِ شیشہ گراں بھی ہوتا ہے ہم سے عزلت نشیں بھی ہوتے ہیں عرصۂ لامکاں بھی ہوتا ہے ہم بھی ہوتے ہیں اُس کی محفل میں رقصِ سیّارگاں بھی ہوتا ہے بادِ صحرائے جاں بھی ہوتی ہے نغمۂ سارباں بھی ہوتا ہے جوئے آبِ رواں...
  7. محمداحمد

    غزل ۔ پاس اپنے اک جان ہے سائیں ۔ رساؔ چغتائی

    غزل پاس اپنے اک جان ہے سائیں باقی یہ دیوان ہے سائیں جس کا کوئی مول نہ گاہک کیسی یہ دوکان ہے سائیں آنسو اور پلک تک آئے آنسو اگنی بان ہے سائیں جوگی سے اور جگ کی باتیں جوگی کا اپمان ہے سائیں میں جھوٹا تو دنیا جھوٹی میرا یہ ایمان ہے سائیں جیسا ہوں جس حال میں ہوں میں اللہ کا احسان ہے...
  8. محمداحمد

    غزل ۔ تیرے آنے کا انتظار رہا ۔ رساؔ چغتائی

    غزل تیرے آنے کا انتظار رہا عمر بھر موسمِ بہار رہا پا بہ زنجیر، زلفِ یار رہی دل اسیرِ خیالِ یار رہا ساتھ اپنے غموں کی دھوپ رہی ساتھ اک سروِ سایہ دار رہا میں پریشان حال آشفتہ صورتِ رنگِ روزگار رہا آئینہ آئینہ رہا پھر بھی لاکھ در پردۂ غبار رہا کب ہوائیں تہہِ کمند آئیں کب نگاہوں پہ...
  9. محمداحمد

    کچھ خانماں برباد تو سائے میں کھڑے ہیں۔۔۔رسا چغتائی

    واہ ۔۔۔۔! کیا خوبصورت غزل ہے۔ ایک ایک شعر نگینے کے طرح جڑا ہے۔ مکرر تحسین کے لئے معذرت۔۔۔۔! لیکن مجھ سے رہا نہیں گیا۔
  10. محمداحمد

    صبح تک شمع سر کو دھنتی رہی ۔۔۔۔ کیا پتنگے نے التماس کیا

    صبح تک شمع سر کو دھنتی رہی ۔۔۔۔ کیا پتنگے نے التماس کیا
  11. محمداحمد

    رسا چغتائی کے منتخب اشعار

    میں نہ تھا اور وہ گھر آیا تھا ہائے کیا خواب نظر آیا تھا ***** زندگی کا سفر کٹا تنہا اک کہانی سی رہگزر نے کہی ***** جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو میں اُن آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں ***** تیرے آنے کا انتظار رہا عمر بھر موسمِ بہار رہا تجھ سے ملنے کو بے قرار تھا دل تجھ سے مل کر بھی بے...
  12. محمداحمد

    غزل ۔ کیسے کیسے خواب دیکھے، دربدر کیسے ہوئے ۔ رسا چغتائی

    غزل کیسے کیسے خواب دیکھے، دربدر کیسے ہوئے کیا بتائیں روز و شب اپنے بسر کیسے ہوئے نیند کب آنکھوں میں آئی، کب ہوا ایسی چلی سائباں کیسے اُڑے، ویراں نگر کیسے ہوئے کیا کہیں وہ زُلفِ سرکش کس طرح ہم پر کھلی ہم طرف دار ہوائے راہگُزر کیسے ہوئے حادثے ہوتے ہی رہتے ہیں مگر یہ حادثے اک ذرا سی زندگی...
  13. محمداحمد

    الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

    آپ "مہاجر قومی موومنٹ" میں شمولیت اختیار کر لیں زیادہ اچھا کام ہو جائے گا۔ :)
  14. محمداحمد

    اُسے اپنے کل ہی کی فکر تھی وہ جو میرا واقفِ حال تھا۔۔ڈیزائنڈ پوئیٹری

    آپ "محفل کے ربط" سے گزارا کریں۔۔۔۔! :) ہمارے پاس بھی بڑی مشکل سے کھلا تھا یہ لنک۔ ;)
  15. محمداحمد

    یوٹیوب کھل گئی پاکستان میں ؟؟؟؟؟؟

    جی زبیر بھائی۔۔۔! میں گو کہ یہ ڈرامہ دیکھ تو نہیں سکا (اور بھی دکھ ہیں زمانے میں "ڈرامے" کے سوا :) ) لیکن مجھے کچھ خاص توقع بھی نہیں تھی اس ڈرامے سے۔ پھر آج کل میڈیا والے عوام میں "مقبول" ہونے سے پہلے ہی کسی "ڈرامے" کو "مشہور" بنا دیتے ہیں اور عوام جو "بھیڑ چال" کی عادی ہو گئی ہے اسی رنگ میں رنگ...
  16. محمداحمد

    یوٹیوب کھل گئی پاکستان میں ؟؟؟؟؟؟

    اس بات پر تو شُکر ہی بنتا ہے کہ ہم یہ ڈرامہ نہیں دیکھ سکے۔ :) ویسے اس کا "ٹائیٹل سانگ" (ٹائٹل سانگ کو اردو میں کیا لکھوں؟؟؟) بہت خوب تھا۔ آغاز میں خالد احمد کا خوبصورت شعر اور پھر نصیر ترابی کی خوبصوت غزل۔ ویسے میرے پاس کوئی بھی پروکسی نہیں چلتی، کوئی فوری ضرورت نہیں تھی اس لئے آپ کے حل پر...
  17. محمداحمد

    الطاف حسین کا نائن زیرو کی تقریر میں عمران کے خلاف گھٹیا زبان کا استعمال

    ویسے تو یہ بے کار کی بحث ہے لیکن اتنا ضرور عرض کروں گا کہ سندھ میں اردو بولنے والے لوگوں کی اپنی ایک شناخت ہے (چاہے اُن کا سیاسی قبلہ کچھ بھی ہو)۔ عرصہ دراز سے ان لوگوں کے لئے مہاجر کا لفظ استعمال ہو رہا ہے۔ شروع میں یہ لفظ اپنے اصل (لغوی) معنوں میں اُن لوگوں کے لئے استعمال ہوا جو ہندوستان سے...
  18. محمداحمد

    اُسے اپنے کل ہی کی فکر تھی وہ جو میرا واقفِ حال تھا۔۔ڈیزائنڈ پوئیٹری

    حیرت ہوئی یہ غزل اس طرح دیکھ کر۔۔۔۔! اتنی محنت سے غزل کو مرصع کرنے سے پیش تر یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ یہ کلام کس کا ہے۔ ورنہ شاعر کی حق تلفی بھی ہوتی ہے اور خوبصورت شاہکار (جیسا کہ ذیشان بھائی نے بنایا ہے) کا حسن بھی پس منظر میں چلا جاتا ہے۔ ویسے یہ غزل "زاہد فخری" کی ہے۔ محفل کا ایک ربط
  19. محمداحمد

    بہت شکریہ زبیر بھائی ! آپ نے میری آواز سے آواز ملائی ۔۔۔۔! دل سرشار ہو گیا۔

    بہت شکریہ زبیر بھائی ! آپ نے میری آواز سے آواز ملائی ۔۔۔۔! دل سرشار ہو گیا۔
  20. محمداحمد

    بہت شکریہ نیلم خوش رہیے۔

    بہت شکریہ نیلم خوش رہیے۔
Top