آج نعمان کی بھیجی ہوئی ایک دستاویزیت فائل کا ترجمہ کررہا ہوں تو ہر ڈور میں قریبًا ہارڈویر سافٹویر اور ڈیسکٹاپ کے الفاظ آرہے ہیں۔
سافٹویر مصنع لطیف
ہارڈ ویر مصنع کثیف وکی سے مستعار لیے ہیں۔ اعجاز صاحب نے انھیں پسند کیا اور میں نے مستی میں آکر( جو ان کی تعریف کے بعد اکثر میں آجایا کرتا ہوں)...
نعمان جی رہنمائی ہی سوجھ رہا ہے اس کا اردو۔ اور کوئی موزوں ترجمہ نہیں مل رہا۔
دستگیری کر لیں یا پھر۔
فی الحال صرف ایک ترجمہ جو مجھے پسند آیا وہ ہے دہانہ یعنی پورٹ۔
وقت کےساتھ ساتھ اگر خود سے نہ بنا سکے تو ان میں سے کوئی منتخب کرتے رہیں گے۔
جمع کرنا، تالیف دینا، ترتیب دینا۔
جو مناسب لگے۔مجتمع کرنا، جمع کرنا، اجتماع پھر معانی بن جائیں گے اس کے۔ لیکن اس کے مزاج کے مطابق ہونا چاہیے ترجمہ۔
تالیف سے مراد ہے کتاب وغیرہ کی تالیف۔ ترتیب تو سیٹنگ بھی ہوسکتی ہے۔
کیا خیال ہے؟
ٹریک بیک اور پنگ بیک ایک بار پھر گڑے مردے اکھاڑ رہا ہوں۔ پھر مجھے ڈھیر ساری اردو میں یہ رقیب کی طرح لگے ہیں ورڈ پریس کے ترجمے کی تصحیح و نظر ثانی کے دوران۔
کوئی تجاویز؟؟