بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مناجات
دعا کا سلیقہ، عطا کر دے یارب
مجھے مُستجاب لدّعا کر دے یارب
رہے تیرے میرے نہ مابین، کچھ بھی
اَنا میری بالکل فنا کر دے یارب
رضا ہو تری صرف،...
کزن کی ڈائری سے ملی ہے بابا جانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) اور کزن کو میرے خیال میں دیدہ ور سے شاید۔۔۔۔۔۔ کزن سے پوچھنا مشکل ہے کہ اس نے یہ غزل کہاں سے لی ہے۔۔۔۔کیوں کہ اُسکی ڈائری میں نے بغیر اجازت پڑھ رہا ہوں۔ :grin: ۔۔۔ اگر اُنہیں معلوم ہوگیا تو وہ مجھے جان سے مار کر کچومڑ بنا دیں گی۔۔۔ :noxxx: ۔۔ سوری
غزل
:idontknow:
اُن کو بُلائیں اور وہ نہ آئیں تو کیا کریں؟
بےکار جائیں اپنی دعائیں تو کیا کریں ؟
اِک زہرہ وش ہے آنکھ کے پردوں میں جلوہ گر
نظروں میں آسماں نہ سمائیں تو کیا کریں؟
مانا کہ سب کے سامنے ملنے سے ہے حجاب
لیکن وہ خواب میں بھی نہ آئیں تو کیا کریں؟
ہم لاکھ قسمیں کھائیں نہ...
غزل
(کُمار پاشی)
خوش ہو اے دنیا کہ اک اچھی خبر لے آئے ہیں
سب غموں کو ہم منا کر اپنے گھر لے آئے ہیں
اس قدر محفوظ گوشہ اس زمیں پر اب کہاں
ہم اٹھا کر دشت میں دیوار و دَر لے آئے ہیں
سنسناتے آسماں میں ان پہ کیا گزری نہ پوچھ
آنے والے خون میں تر بال و پر لے آئے ہیں
دیکھتا ہوں دشمنوں کا...
شامِ غم
(عابد اللہ غازی - شکاگو)
وہ یہ کہہ رہے ہیں ہم سے، نئی محفلیں سجاؤ
اُنہیںکیا خبر ہیں تازہ مرے درد کے الاؤ
مرا دل اُٹھا سکے گا نہ اُمید کی کرن بھی
مری شامِ غم میں لوگو نہ چراغ تم جلاؤ
مرے حال پر رفیقو! نہ دوا کی فکر کیجو
مجھے وحشتِ جنوں ہے، کوئی سنگ آزماؤ
یہ دماغ ڈھونڈتا...
انسانوں کے عیب چھپانا سب کے بس کی بات نہیں
عیب چھپا کر خیر بتانا سب کے بس کی بات نہیں
غیر کی نکتہ چینی کرتے لوگ دکھائی دیتے ہیں
خود پر اپنی انگلی اٹھانا سب کے بس کی بات نہیں
جھوٹ سے رشتہ جوڑنے والے لاکھوں آدم خور یہاں
سچا انسان بن کے دکھانا سب کے بس کی بات نہیں
روح میں گر بیماری ہو...
لمحہ لمحہ جو یہ خود کو مٹا رہی ہو تم
بھلا سکو گی نہ جس کو بھلا رہی ہو تم
تمہارے دل میں یہ کس کا خیال رہتا ہے
وہ بات کیا ہے جو سب سے چھپا رہی ہو تم
سلگ رہی ہو خموشی کی آگ میں تنہا
یہ کیسا وعدہ ہے جس کو نبھا رہی ہو تم
یہ زرد چہرہ یہ آنکھیں کہاں چھپاؤ گی؟
جو راتیں ہجر کی تنہا بتا رہی...
میں نے تم کو دل دیا، تم نے مجھے رُسوا کیا
میں نے تم کو کیا کیا اور تم نے مجھ سے کیا کیا
--------------------------------------------------
آنکھ نہ لگنے سے سب احباب نے
آنکھ کے لگ جانے کا چرچا کیا
(مومن خان مومن دہلوی)
کسی سے کوئی نہ بولا فضا ہی ایسی تھی
نہ دل نے دل کو ٹٹولا فضا ہی ایسی تھی
زبان درد سے لیکر دہانِ زخم تلک
کوئی بھی کھل کے نہ بولا فضا ہی ایسی تھی
سکوں کے در پئے آزار سب ہوئے لیکن
جنوں سے کوئی نہ بولا فضا ہی ایسی تھی
ہوا چلی بھی تو ماحول کے رگ و پے میں
ہوا نے زہر ہی گھولا فضا ہی ایسی...
امام حسین علیہ السلام
(صبا اکبر آبادی)
بنتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گود کا پالا ہوا حسین علیہ السلام
انوارِ سرمدی سے اُجالا ہوا حسین علیہ السلام
نانا کی تربیت سے سنبھالا ہوا حسین علیہ السلام
سانچے میں اعتبار کے ڈھالا ہوا حسین علیہ السلام
تنہا امین مصحف پروردگار کا
وارث نبی...
غزل
کھڑکیوں کو کھول کر تازہ ہوا دیتا ہے کون
ہاتھ میں بارش کے موسم کا پتہ دیتا ہے کون
میری آنکھیں بند ہیں اور دھیان کے رستے کھلے
روح کے اندر اتر کر آئینہ دیتا ہے کون
تم مجھے یہ کون سے وقتوں میں آکر مل گئے
عمر کے اس موڑ پر کس کو صدا دیتا ہے کون؟
کون ہے جس کے لئے اک عمر سے بے چین ہوں...