کربلا : صفحہ 58
بلال: اماں جان خدا نہ کرے کہ میری نیت میں فرق آئے۔ میں تو صرف بات کہہ رہا تھا۔ آج سارا شہر زیاد کو دعائیں دے رہا ہے۔
(توعہ چپکے سے کھانا نکال کر مسلم کو دے آتی ہے)
بلال: حضرت حسین علیہ السلام اب تشریف نہ لائیں تو اچھا ہو۔ ناحق فتنہ و فساد پیدا ہوگا۔ ان کا آنا اب مناسب...