ان شاء اللہ بھیا ہم اور آپ بہت جلد یہ عظیم الشان مرحلہ بھی دیکھیں گے بس یہ مراسلوں کا موجودہ سلسلہ جاری و ساری رکھنا ہے تاکہ آئندہ سالگرہ کے جشن کے ساتھ ہم تین ملین مراسلوں کا بھی جشن منا سکیں۔
مریم بہن بل ادا کرنے کا منظر بھی بہت خوب رہا ۔جب ویٹر بل کی وصولی کے لیے ہماری ٹیبل پرآیا تو سب نے بیک وقت بل ادا کرنے کے لیے اپنے جیبوں سے پرس برآمد کیے ،مگر بل کی ادائیگی میں عمران بھیا بازی لیے گئے کہ ویٹر ان کے قریب کھڑا تھا ۔
ماشاءاللہ ،
ہمارے محمد امین صدیق بھائی نے سرکار رسول اللہ ﷺ کی بارگار میں دو نعتوں کے گلدستے بھی پیش کیے تھے ۔کیا خوب پر نور سماں باندھ دیا تھا محفلین پر ۔
سید عمران بھیا نے ادا کیا تھا اور اکمل بھائی نے دیگر محفلین سے اخراجات کے مطابق چندہ جمع کیا اور بھیا کو زبردستی روپے تھما دیے ۔
امین بھائی کے استاد امین بھائی کے بڑے بھائی صاحب ہیں ۔