اکمل زیدی بھائی یہ نوک جھونک تو یاری کا حسن ہے ۔ہم نے کل آپ سمیت تمام شخصیت کے درمیان اپنے وجود کو ایک طالب علم جیسا محسوس کیا۔اتنی قابل قدر شخصیات کی صحبت ہمیں میسر آئی ہوئی تھی ،ملاقات کا مقصد آپ صاحبان کی صحبت سے فیضیاب ہونا تھا ۔اس لیے ہم نے بولنے سے زیادہ سنتے رہنا مناسب جانا۔