اسی، نوے کی دہائی میں بچپن لڑکپن گزارنے والے زیادہ تر کرکٹ ہی کھیلا کرتے تھے سو میں نے بھی اس کھیل میں خوب ریاضت کی اور انجام یہ ہوا کہ ایک بار فاسٹ باؤلر کی گیند سر پر آن لگی اور یوں کاؤنٹی کرکٹ یعنی محلہ لیول کرکٹ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا پڑ گئی۔