میرے قائد
تیری حیات کا ہر لمحہ شادمان گزرے
بہار سجدے کرے تُو جہاں جہاں گزرے
خدا نصیب کرے تجھے زندگی کی ہر خوشی
تو سرخرو رہے جب کوئی تیرا امتحان گزرے
آمین ثم آمین
سالگرہ مبارک
میرے قائد ۔۔۔
میرا لفظ لفظ دُعا دُعا ۔۔۔
میری سانسوں سے دھلا ہوا ،
میرے قائد
تم پہ گردِ غم بھی نا پڑ سکے
تیری آنکھ نم بھی نا ہوسکے
تم پہ خوشیوں کی برسات ہو
اور ۔ ۔۔۔ ۔
طویل تیری حیات ہو ، ۔۔ ۔ ۔۔ ۔
میرے مولا
کر لے قبول میری دعا
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آمین ثم آمین
قائد آپ کے لئے۔۔۔۔۔۔۔
میری التجا ہے
دُعاِ بے بہا ہے
کہ وہ واحد مالک
کہ جس کی دسترس میں ہر گِردِ پا ہے
کہ وہ
جو ہستی
کائنات کی وسعت کا حاشیہ ہے
ہر روح کا جو آئینہ ہے
ہر شہہ رگ میں جو بسا ہے
تیرے جنم دن پہ
تجھے ایسی خوشی دے
تیری روح مسکرائے
تیرا دل چہچہائے
تو سدا جگمگائے!!
میسر...
میرے قائد
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میںمُبتلا نہ کرے
یہ بہاریں جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے
تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے
آمین ثم آمین
مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
منزلیں خود تیرے قدموں میں آئیں
تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
بلندیاں تیرے قدم چومیں
مسرتیں تیرے چار سُو...
غزل
(عادل رشید - نئی دہلی، ہندوستان)
اپنا شعور اپنی انا کھو چکے ہیں ہم
اب جاگنا پڑیگا بہت سو چکے ہیں ہم
اب کون بڑھ کے ہم کو گلے سے لگائے گا
کانٹے تو اپنے چارو طرف بو چکے ہیں ہم
احساسِ کمتری کا ہوئے ہیں شکار یوں
اب احتجاج تک کا ہنر کھو چکے ہیں ہم
اب راہ تک رہے ہیں ابابیلیں آئیں گی...
غزل
(ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی - ہندوستان)
کر کے وعدہ وہ کسی وقت مُکر جائے گا
رنگ اپنا وہ دکھائے گا جدھر جائے گا
جارہا ہے وہ اگر روٹھ کے جانے دو اُسے
وہ یہیں لوٹ کے آئے گا کدھر جائے گا
وہ مرے درپئے آزار ہے لیکن پھر بھی
اس کا الزام کسی اور کے سر جائے گا
وہ ہے سرشار ابھی بادہء نخوت...