بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
میرے مولا ۔۔ میرے مالک ۔۔۔ یا اللہ رب العزت۔۔۔۔۔۔۔۔آج شب قدر ہے۔۔۔اس رحمتوں والی رات یا میرے مولا ۔۔میرے قائد پر اپنی رحمتیں نازل فرما۔۔۔۔۔۔آمین۔۔ ان کی کوتاہیاں اور کمزوریاں درگزر فرما۔۔۔آمین۔۔۔۔۔اور ان کی...
نظم
اسماعیل اعجاز (خیال)
دبی دبی سی ہنسی تمہارے
لبوں پہ آکے جو رک گئی ہے
اسے نہ روکو
یہ رک گئی تو
یہ سارے منظر یہ ساری دنیا
ہے چار دن کی ہماری دنیا
اداسیوں کا نگر لگے گی
غموں میں ڈوبی ڈگر لگے گی
تم ہنس دو تھوڑا سا مسکرا دو
"خیال" ہم کو ہماری دنیا
حسین جنت کا گھر لگے گی
ہزاروں...
احتجاج
(ضیا بلوچ)
ہم بلوچوں سے یہ اک جرم ہوا ہے تو سہی!
سچ کا اظہار سرِ عام کیا ہے تو سہی!
اور کیا چاہیئے بولان کی وادی میں تجھے؟
اس کے گلشن میں رواں موجِ قضا ہے تو سہی!
نام دیتا ہے جسے جامِ اُخوت کا تو
ہم نے یہ زہر کئی بار پیا ہے تو سہی!
اور کب تک یونہی خاموش تماشائی بنیں؟...
غزل
اسماعیل اعجاز (خیال) - کراچی پاکستان
تیری خاموش نگاہوں میں گلہ ہے تو سہی
سلسلہ پھر بھی تیرے ساتھ جُڑا ہے تو سہی
تجھ سے ہی روٹھنا، اور تجھ کو مناتے رہنا
"ایک اُلجھا ہُوا ہاتھوں میں سِرا ہے تو سہی"
اپنی ہر بات کو منسوب تجھی سے کرنا
دل میںجلتا ہُوا چاہت کا دِیا ہے تو سہی
جس کو...
غزل
(سہیل اختر ہاشمی - کراچی پاکستان)
سہیل اختر ہاشمی نے علامہ اقبال کالج کراچی سے گریجویش کیا تھا پھر یہ ایران چلے گئے تھے انقلاب ایران کے بعد واپس آئے۔۔ جانے سے پہلے کراچی کے نوعمر ابھرتے ہوئے شعراء میں ان کو سلیم کوثر،جمال احسانی، عزم بہزاد، اختر سعیدی، شاداب احسانی وغیرہ کے ساتھ مشاعروں...
غزل
(سید انور جاوید ہاشمی - کراچی پاکستان)
کہنے کی بات ہے تو کہو جانِ جاں کہو
توڑو سکوت، مہر بہ لب کچھ تو ہاں کہو
ٹوٹا جو شاخ سے تو دوبارہ نہ جڑ سکے
دل پھول مثل تھا کہ نہیں! گلرخاں کہو
جتلارہے ہو اپنی سخن سازیاں ہمیں
حاصل ہوئی ہیں کتنی پشیمانیاں کہو
وہ آئینہ مثال شناسا کدھر گئے...
میرے قائد
تم جہاں بھی رہو یہ دعا ہے میری
آسماں کی بلندی زمیں کی وسعت تمہاری
شخصیت کا ایک حصہ بنے
آبشاروں کی ٹھنڈک ندی کا سکوں
تم کو حاصل رہے
آسماں پر جتنے بھی تارے ہیں
سب سے روشن ستارا، تمہارا مقدر بنے
چاند کی چاندنی من کے آنگن میں
یونہی برستی رہے
اگر کہیں سر پر کبھی سورج جو چمکے
تو...
اللہ رب العزت تینوں بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ ماں باپ اور باقی رشتے داروں کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے ۔۔اور دین و دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین ثم آمین۔