بس ہوگیا کام ۔۔ مجھے اسی بات کا ڈر تھا۔۔
راحیل انجم صاحب۔۔ اب لکھ لیے انہوں نے کالم ۔۔۔۔
ان کے مزاج کا حصہ ہے کہ فرمائش کیجئے تو موصوف ۔۔ بد ک جاتے ہیں ۔۔
اور پھر ہاتھ نہیں آتے ۔۔ آج تک ایک غزل نہیں بھیجی ۔۔۔
آپ کالم کی بات کرتے ہیں۔۔
جی ہاں بابا جانی ،،یہ ہم ہی تھے۔
نیٹ ورک فیلیئر کا پیغام آرہا تھا مسلسل،
خیر جلد ہی انشا اللہ بات ہو گی آپ امریکہ جا کر
وہاں کا نمبر بھی مجھے ذپ کردیجیے گا،
ممون ِ کرم
بہت شکریہ ملائکہ ، آپ کی نوازشات رہیں تو لگتا ہے ، بوڑھا ہوکر ہی یہاں سے جاؤں گا۔۔ :laugh:
سدا خوش رہیں جناب ۔ سلامت رہیں ۔۔۔ ایک بار پھر بہت شکریہ ( کم کم آتی ہیں آپ آج کل ۔۔ خیریت ؟)
زونی بابو ۔۔ سلامت رہیئے ۔۔ خوش رہیئے ۔
بہت شکریہ ۔۔ ویسے لگتا ہے یہ محفل پر سالگرہ کی بدعت میں نے ہی ایجاد کی ہے ۔۔
وگرنہ ۔۔ تلاش پر مجھے تو کچھ نہ ملا۔
بہت بہت شکریہ ۔۔ :hatoff:
بہت شکریہ بلبلِ ہندوستان (عندلیب ِ ہند) بلکہ عندلیبِ محفلستان۔۔
مٹھائی کیا کیجئے گا ۔۔ آپ کو تو پرہیز ہے ۔۔ ویسے پوری قاب حاضر ہے
ماحضر ۔۔ سے لذتِ کام و دہن کو لذت ِشیریں میں تبدیل کیجئے۔
بہت شکریہ نظامی صاحب
آپ کے شفقت نامے گاہے گاہے دل و دماغ کا قرض اتارتے رہتے ہیں
بس یہ کہ کسی دن آپ کے فرصت کے مطابق تفصیلی گفتگو رہے گی انشا اللہ
والسلام
بندہ پروری ہے وارث بھائی ، وگرنہ بندہ کس قابل، یہ سب آپ کی محبتیں اور خلوص ہے ۔
مزید یہ کہ سبھی احباب ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔۔ اجنبیت کا احساس تو پہلے دن سے نہ ہوا۔
بہت بہت شکریہ
بہت شکریہ عمار بھیا ،
عاصم بھائی سے ملاقات رہی آپ کا سلام پہنچا دیا گیا ہے ۔
ضرور جلد ہی ملاقات ہوگی ، کل شین زاد سے ملاقات رہی
خوب گزری ، ان کے اعزاز میں ایک شعری نشست بھی ترتیب
پاگئی ۔۔ احوال جلد لکھتا ہوں ۔ مع تصویر
باباجانی اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو مکمل صحتیابی نصییب فرمائے (اٰمین)
میں نے کئی بار آپ سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی ۔۔ کئی ایک بار
توکال منسلک بھی ہوئی مگر آپ کی جانب سے کوئی آواز نہ آرہی تھی۔
بہر کیف ۔۔ اللہ سے ایک بار پھر دعا ہے کہ وہ آپ سمیت جملہ بیماروں
کو صحتِ کلی نٍصیب فرمائے اٰمین