اس حساب سے کم از کم تین چوتھائی 'شاعری' کو دریابرد کرنا ہو گا۔ :) ازراہ تفنن۔ :) میر و غالب کے کلام میں بھی جا بجا ایسے اشعار عام مل جاتے ہیں اور ان کے بغیر ہماری اردو شاعری کا سانس لینا محال ہے۔واقعی، اردو پر مذہبی زبان ہونے کا الزام کافی حد تک غلط ہے جس کی طرف آپ پہلے ہی اشارہ کر چکے۔
اردو غزل پر ہندی کے اثرات
صفحہ 66 پر کچھ مواد اس سے متعلقہ ہے تاہم درج ذیل کتاب زیادہ اہم ہے جس میں کئی نقادوں کے مضامین ہیں۔
اردو اور مشترکہ ہندوستانی تہذیب
بدن بولی ہی درست جواب ہے۔ غالباََ محترم عرفان صدیقی نے اپنے کالم میں پہلی بار باڈی لینگوئج کا اردو ترجمہ کیا تھا جس کی بہت ستائش کی گئی تھی۔ تب سے اب تک یہ ترکیب رائج ہے اور اب تو اسے بہت برتا جاتا ہے۔