نتائج تلاش

  1. علی وقار

    سولھویں سالگرہ کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

    نقصان پچاس روپے کا ہی ہوا۔ یعنی بیس کا کپڑا اور 30 روپے الگ سے جو وہ عورت لے کر چلی گئی۔
  2. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    میری دانست میں اس فارم کے پُر کیے جانے کی خبر تو شاید اب تک محترم ظہیراحمدظہیر کو بھی نہ ہوئی ہو گی۔
  3. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    آپ ایک عمدہ شاعر ہیں۔ ظہیر صاحب، خلیل صاحب، تابش صاحب اور دیگر احباب بھی میری نظر میں بہترین شعری تخلیقات کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ ایک روایتی مشاعرے میں بھی دس سے پندرہ شاعر ہی ہوا کرتے ہیں۔ خالی جگہ سامعین بھر دیں گے، بے فکر رہیے۔
  4. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    میری ایک درخواست ہے کہ جو شاعر مشاعرے میں شرکت سے انکار کر دے، اُن کی منت نہ کی جائے۔ شاید ان کی کوئی مجبوری ہو۔ ذرا سی کوشش سے دس سے پندرہ شعراء حامی بھر لیں گے تاہم اس حوالے سے مشاعرے کی انتظامیہ میں شامل افراد کو اس ہفتے تک شعراء کی فہرست مرتب کر لینی چاہیے۔
  5. علی وقار

    سولھویں سالگرہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو!

    اردو محفل مجھے ہمیشہ ایک رنگ برنگے میگزین کی طرح لگتی ہے جس میں قریب قریب ہر موضوع پر دلچسپ معلومات مل جاتی ہیں اور اس کی یہی رنگینی اور نیرنگی اسے دیگر پلیٹ فارمز سے ممیز و ممتاز کرتی ہے۔ اس کا یہ رنگ روپ اب بھی نہایت دلکش اور سحر انگیز ہے۔ اسے برقرار رکھنا چاہیے تاہم سیاسی و مذہبی ابحاث کم سے...
  6. علی وقار

    سولھویں سالگرہ تبصرہ لڑی ۔۔۔کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

    سلامت رہیں آپ دونوں اور آپ کے ڈوبٹے۔
  7. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    ایک ہو گئے آپ، ایک ہو گئے ظہیر بھائی، پھر تابش بھائی، اور خلیل بھائی تو ہیں ہی۔ چار تو آپ ہی ہو گئے۔ بس چھ اور شاعر ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اس میں کیا مشکل ہے؟ ارے ہاں، ریحان قریشی صاحب اور شکیل صاحب بھی تو ہیں۔ داد دینے کے لیے تو ہم ہیں ہی۔
  8. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    اگر پانچ سات نے حامی بھر لی تھی تو یہ بھی بہت تھے محترمی۔ ان پر اکتفا کیجیے کہ قحط الرجال کا عالم ہے۔
  9. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    بالکل۔ وہ بے چارے تو شاید سہ غزلے اور دیوان لیے بیٹھے ہوں۔ کوئی ان تک پیغام پہنچائے تو سہی۔
  10. علی وقار

    سولھویں سالگرہ تبصرہ لڑی ۔۔۔کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

    یہ ڈوبٹا کیا ہوتا ہے؟ بھلے وقتوں میں اسے شاید دوپٹا کہا جاتا تھا۔
  11. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    سنجیدہ نوٹ پر عرض ہے کہ بات یوں ہے کہ ایسی پوسٹ کو سر ورق پر ہونا چاہیے یا اس کا واضح اعلان ہونا چاہیے۔ ننانوے فیصد شاعروں کو اب تک اس متوقع مشاعرے کی بابت علم ہی نہیں ہے تو وہ فارم پُر کیسے کریں گے؟
  12. علی وقار

    سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

    دو بندے بھاگ رہے تھے۔ پولیس والے نے روکا اور اس بھاگم دوڑ کی بابت استفسار کیا۔ ایک صاحب فرمانے لگے، ہم دونوں شاعر ہیں، یہ اپنی پچاس غزلیں سنا گیا، میری ایک نہیں سُن رہا۔ تو صاحب، ایسے شاعر اُردو محفل میں نہیں، محض لطیفوں کی دنیا یا روایتی مشاعروں میں پائے جاتے ہیں۔
  13. علی وقار

    سولھویں سالگرہ کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

    لگ تو یہی رہا ہے، تصدیق تو محترمہ گل یاسمین کریں گی۔
  14. علی وقار

    سولھویں سالگرہ سالگرہ مبارگ ڈنڈا ہٹا کے !

    سکریہ ظہیر صاحب نقطے لگا کے، کیا مزے دار واقعہ ہے اور کیا ہی خوب شراکت ہے۔ مزید یہ کہ واقعہ تحریر کرنے کا آپ کا انداز نہایت منفرد ہے اور سالگرہ کے ساتھ اس کی مطابقت پذیری بھی خوب رہی۔ آپ آئے تو گویا بہار آ گئی اور اس لڑی نے گویا سالگرہ کی لڑیوں میں ممتاز مقام پا لیا۔
  15. علی وقار

    انمول رشتہ ہے، دعا کے لیے ہاتھ خود ہی بلند ہو جاتے ہیں۔ مشکل وقت ہے۔ صبر سے کام لیں۔ اللہ پاک سے...

    انمول رشتہ ہے، دعا کے لیے ہاتھ خود ہی بلند ہو جاتے ہیں۔ مشکل وقت ہے۔ صبر سے کام لیں۔ اللہ پاک سے رحم و کرم کی امید ہے۔
  16. علی وقار

    سولھویں سالگرہ تبصرہ لڑی ۔۔۔کون بنے گا جینئس آف اردو محفل 2021

    مجھے کم عمر بننا ہو تو بزرگوں کی صحبت میں بیٹھ جاتا ہوں۔ عمر کا رعب جھاڑنا ہو تو بچوں کی محفل بہتر رہتی ہے۔ ہم عمر افراد تو ایک نہیں چلنے دیتے۔
Top