جی ہاں، اختر حمید خان جنہیں ہم تقریباَ فراموش کر چکے۔ انہیں پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز نشان امتیاز دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں فلپائن کا صدارتی ایوارڈ رامن میگ سیسے بھی عطا کیا گیا۔ وہ ایک معروف ادیب بھی تھے تاہم ان کی وجہ شہرت کے اور بھی کئی حوالے تھے جن کی تفصیل یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔