آپ جس گھر میں پیدا ہوتے ہیں اسی گھر کے خواب ساری عمر دیکھتے رہتے ہیں۔ وہ چاہے تین مرلے کا ہو اور بعد میں آپ دس کنال کی جگہ مل کر بیٹھ جائیں، خواب میں آپ پھر بھی تین مرلے والے غریب رہتے ہیں۔ آپ کے خوابوں کو پیلی دیوار، کالے کائی زدہ پرنالے، کئی بار پینٹ ہوئے لکڑی کے دروازے، اینٹوں کے صحن، خالی...