ہم پہ جو گزرتی ہے
وہ کسی کو کیا معلوم
ہم تو اپنے سارے دکھ خود ہی جھیل لیتے ہیں
اور اپنی خوشیاں بھی خود ہی بانٹ لیتے ہیں
درد و غم کی راتوں
میں مل کے بیٹھ جاتے ہیں
آنسوؤں کی مشعل سے روشنی بڑھاتے ہیں
چھوٹی چھوٹی امیدیں اور کچھ سہانے پل مل کے دیکھ لیتے ہیں
ہم کسی سہارے کے منتظر نہیں رہتے
اپنے غم...