نتائج تلاش

  1. الف عین

    خاموشی!!

    پہلا مصرع ہی وزن میں ہے مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات، جو رباعی کی بحر نہیں باقی مصرع اگر رباعی کی چوبیس بحروں میں سے کسی میں کھینچ تان کر کے تقطیع ہوتے ہیں تو میرے عزیز محمد وارث بتا سکتے ہیں
  2. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    پہلا شعر دو لخت محسوس ہو رہا ہے، پہلے مصرع میں لگتا ہے کہ محبوب ۔ وہ اللہ بھی ہو سکتا ہے ۔ ناراض ہے، لیکن اس کا تعلق سربلندی سے کیا ہے، یہ سمجھ نہیں سکا دوسرے میں.. عقل کہنا ہی کافی تھا جس سے عقل مند بنتا ہے۔ اس سے پھر ی لگا کر عقلممندی لفظ اچھی اخترَاع نہیں
  3. الف عین

    اصلاح سخن : برائے تنقید (غزل)

    اتنے احترام سے مجھے یاد کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اک نظر دیکھ لے! خیر مذاق برطرف کچھ مصرعے بحر سے خارج ہیں جو ممکن ہے کہ ٹائپو ہوں۔ دوسری بات یہ ہے کہ کم از کم مجھے کوما کا استعمال بہت پسند ہے خاص طور پر جہاں کسی اور معنی کا احتمال ہو۔ اب اس پر خود ہی غور کریں کہ میں کہاں کہاں کوما لگانا پسند...
  4. الف عین

    مصرعے پر گرہ لگائیے!

    گیا کی ی تو قطعی نہیں گرائی جا سکتی۔ اگر الف گرایا جائے تو سخت معیوب ہے، اور اگر دونوں گرا دیے جائیں تو شعر ہی کیا شاعر کی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے
  5. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    پہلے دو اشعار درست ہیں کرے لاکھ مجھ پہ ستم مگر، تو نہ پائے شکوہ زبان پر کہ چلن زمانے کا جو بھی ہو، وفا ہی مرا تو شعار ہے .. 'وفَہی' تقطیع ہونا اچھا نہیں لگتا الفاظ بدل دو ۔ اس ٹکڑے کو 'کہ وفا ہی میرا شعار ہے' کر کے مصرع کا پہلا نصف بدل دیا جائے وہ نظر نہ آئے ہمیں کہیں، گو یقین ہے کہ وہ تھے...
  6. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لگتا ہے کہ عزیزم نقیبی موبائل کے کسی کی بورڈ سے یہ املا کی غلطیاں کرتے ہیں، وہ خود الزام سے بالکل پاک ہیں یہاں بڑا کو بڑھا لکھ گئے، شکر ہے کہ کی بورڈ نے بوڑھا کا مشورہ نہیں دیا
  7. الف عین

    پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

    اس اعزاز کے لیے بہت شکریہ اپنا ہی ایک پچاس سال پرانا شعر پیش کر رہا ہوں نہ جانے اوروں کو میں کس طرح کا لگتا ہوں یہ آرزو ہے کہ باہر سے دیکھ لوں خود کو
  8. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    لاؤ میں ہی تصحیح کر دوں نقیبی کی ٹائپو کی... یقیناً یہ دعا لکھنا چاہا تھا عزیزم نے
  9. الف عین

    حمد برائے اصلاح

    سارے جہاں پہ یا رب ہے اقتدار تیرا ساتھی نہیں ہے کوئی سب اختیار تیرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسرے مصرعے میں بات مکمل نہیں ہو رہی، شاید یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ تیرا کوئی ساتھی یا شریک نہیں اور ہر شے پر تیرا ہی اختیار ہے ہر چیز کر رہی ہے تیرا ہی ذکر یا رب لیتے ہیں نام...
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    اوہو یہ تو مجھ سے بھی صرفِ نظر ہو گیا! پہلا متبادل مطلع زیادہ بہتر لگ رہا ہے
  11. الف عین

    برائے اصلاح

    مجھے تو بہتر لگ رہا ہے
  12. الف عین

    نعتیہ کلام - برائے اصلاح

    درست ہے
  13. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حلوہ کھانا چھوڑ دیں، توند ہو گی نہ دوڑنے میں پریشانی
  14. الف عین

    نعتیہ کلام - برائے اصلاح

    درست ہے نعت میرے خیال میں۔ ایک معمولی سا اعتراض ہو سکتا ہے کہ 'سنو' بھرتی کا ہے اصواتکم والے شعر میں
  15. الف عین

    برائے اصلاح

    مجھے تو پوری غزل درست لگ رہی ہے صرفِ مطلع میں لب گل سے واحد پھول کی واحد پنکھڑی سے بات بنتی نظر نہیں آتی اگرچہ اساتذہ کے یہاں بھی ایسی سند مل جائے گی
  16. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    میں مفت میں اتنا اور بتا دوں کہ کچھ مصرعوں میں لفظ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے جو وزن مکمل ہونے پر بھی. نا گوار لگتا ہے جیسے شب و روز میرے ہوں قید گر .... دشِ چرخ میں کیوں دوستو! ( بحر سے خارج) میں غلامی میں رہوں مہرِ ضو.... فشاں کی، یہ باعثِ عار ہے (فِشَکی تقطیع ہونا اچھا نہیں) (.... دو نصف...
  17. الف عین

    حمد برائے اصلاح

    اس کے قوافی پھر گڑبڑ ہو گئے ہیں۔ 'نا' مشترک ہے جسے حرف روی کہتے ہیں۔ اس سے قبل کے حروف میں ہجائے بلند کے ساتھ قافیہ ہونا چاہیے جیسے چل، بدل، گل زبر کے ساتھ تو درست قوافی چلنا، بدلنا، مچلنا وغیرہ ہوں گے۔ اسی طرح کر، مر، بھر کے ساتھ کرنا مرنا بھرنا گزرنا وغیرہ درست قافیے ہوں گے
  18. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    قابلیت تو اسی میں ہے کہ فوراً اپنی غلطی کا احساس ہو جائے
  19. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    یاد رکھنا مجھے بھی دعاؤں میں
Top