خادم کا عہدہ مجھے تو بہت منفرد لگا۔ بلکہ میرا تو مشورہ ہے کہ خادم خاص ، خادم اعلیٰ ، خادم محفل ، معتمد اعلیٰ ، رفیق محفل جیسی تراکیب استعمال میں لائیں۔ خوب رہے گا۔ :)
یہ کمال فورم کی جدت کا نہیں بلکہ ابن سعید کی خصوصی کرم فرمائی کا ہے۔ ورنہ تین سال والے قانون کے تحت ہماری شنوائی ناممکن تھی۔ :)
میم عثمان بھی خوب ہے بشرطیکہ ہماری نسبت سے یہ کسی اور کے لئے مخصوص ہو۔ ;):D
مشتری ہوشیار باش!
برادرم ابن سعید کی مہربانی سے ہم اپنی آئی ڈی م عثمان سے تبدیل کر کے عثمان کر چکے ہیں۔ مؤدبانہ گذارش ہے کہ آئیندہ ہمیں اسی نام سے لکھا اور پکارا جائے۔ :)
والسلام
عثمان
محفل میں چہل قدمی کرتے احساس ہورہا ہے کہ نئے فیچرز واقعی خوب ہیں۔ مجموعی لے آؤٹ بھی کافی سادہ اور "سموتھ" ہے۔ (y)
اب تو خوامخواہ ہی محفل میں بار بار آنے کو دل کررہا ہے۔ :LOL:
یہ ہوئی نا بات!
یعنی اب ہمیں اپنے نام کی آئی ڈی باآسانی مل جائے گی۔ :) مصروفیات سے وقت ملتے ہی ہمارا آئی ڈی ہمیں دلوا دیں جی۔ یہ نہ ہو کہ ہمیشہ کی طرح کوئی اور عثمان صاحب ہماری آئی ڈی اڑا کر لے جائیں اور میں ہاتھ ملتا رہ جاؤں۔:cautious:
یار بہت ہی پیچیدہ تفصیلات ہیں۔ اپنا تو دماغ گھوم گیا پڑھتے پڑھتے۔ :rollingeyes:
بہرحال خوشی ہوئی کہ آپ دھونس میں آنے والے نہیں بلکہ خاصے تیز آدمی واقع ہوئے ہیں۔ :)