سلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
علی علیہ السلام کی گود میں بچہ اگر پلا ہوگا
تو اپنے وقت کا اک شاہ لافتٰی ہوگا
دلیل عظمت حیدر علیہ السلام ہے خانہ کعبہ
کہ گھر بڑا ہے تو گھر والا بھی بڑا ہوگا
جو کربلا میں شہِ دیں کے کام آیا ہے
وہی زمانے کا اک روز آسرا ہوگا...
غزل
(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)
مے پئیں کیا کہ کچھ فضا ہی نہیں
ساقیا باغ میں گھٹا ہی نہیں
خضر کیا جانیں مرگ کی لذت
اس مزے سے وہ آشنا ہی نہیں
شعر وصفِ دہن میں سُن کے کہا
ایسا مضمون کبھی سُنا ہی نہیں
کس طرح جائیں اُن کی محفل میں
جن کے دل میں ہماری جا ہی نہیں
کیا سُنیں گے وہ...
غزل
(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)
دامنِ رحمت اگر آیا ہمارے ہاتھ میں
پھول ہوجائیں گے دوزخ کے شرارے ہاتھ میں
گل ترے پھلوں کے ہیں اے گل جو سارے ہاتھ میں
باغ الفت کا ہے گلدستہ ہمارے ہاتھ میں
پوچھتے ہو کس سے جو چاہو کرو مختار ہو
دل تمہارے ہاتھ میں ہے یا ہمارے ہاتھ میں
اے پری افشاں...
غزل
(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)
یہ چرچے، یہ صحبت، یہ عالم کہاں
خدا جانے ، کل تم کہاں، ہم کہاں
جو خورشید ہو تم تو شبنم ہیں ہم
ہوئے جلوہ گر تم تو پھر ہم کہاں
حسیں قاف میں گوکہ پریاں بھی ہیں
مگر اِن حسینوں کا عالم کہاں
الٰہی ہے دل جائے آرام غم
نہ ہوگا جو یہ جائے گا غم کہاں...
میرا حسین علیہ السلام(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
یوں تو ہے فکر بشر کی انتہا میرا حسین علیہ السلام
اک نئی تاریخ کی ہے ابتدا میرا حسین علیہ السلام
دین حق خطرہ میں تھا کام آگیا میرا حسین علیہ السلام
مشکلیں سب کی تھیں اور مشکلکشا میرا حسین علیہ السلام
ساری دنیا کے لئے اک...