علی کی گود میں بچہ اگر پلا ہوگا - علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی

کاشفی

محفلین
سلام
(علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)

علی علیہ السلام کی گود میں بچہ اگر پلا ہوگا
تو اپنے وقت کا اک شاہ لافتٰی ہوگا

دلیل عظمت حیدر علیہ السلام ہے خانہ کعبہ
کہ گھر بڑا ہے تو گھر والا بھی بڑا ہوگا

جو کربلا میں شہِ دیں کے کام آیا ہے
وہی زمانے کا اک روز آسرا ہوگا

حسین علیہ السلام دیں گے اگر شیرِ حق کو اذن جہاد
تو چند لمحوں میں طے سارا معرکہ ہوگا

نگاہ ہے رخ غازی پہ دل لرزتا ہے
علی علیہ السلام کا شیر ہے غیظ آگیا تو کیا ہوگا

سکینہ سلام اللہ علیہا کہتی تھیں بچوں سے اب نہ گھبراؤ
مرا چچا مرا مشکیزہ لا رہا ہوگا

نہ آیا پانی تو دل کو یہ کہہ کے بہلایا
علی علیہ السلام کا شیر ترائی میں سو رہا ہوگا

مگر یہ دل کی سدا تھی کہ لوٹ آؤ چچا
طمانچے ماریں گے ظالم مجھے تو کیا ہوگا

یہ سوچ سوچ کے ام البنین روتی تھیں
فرس سے لال مرا کس طرح گرا ہوگا
 
Top