ظفری بھائی بہت خوبصورت غزل ہے۔
ہماری صلاح ( اصلاح نہیں) بشرطِ اجازت مندرجہ ذیل ہے، گر قبول افتد زہے عزّ و شرف۔
اب کوئی آئینہ جیسا نہیں دیکھا جاتا
روز اپنا ہی تماشا نہیں دیکھا جاتا
ہر جگہ اس کی وفاؤں کے ہیں چرچے شاعر/ظفری
اورگلہ اپنا ذرا سا نہیں دیکھا جاتا
عمر ساری تو کٹی ایک سکوں کی صورت...