نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    غزل: زیست کی مشکلات کیا جانے::از: محمد خلیل الرحمٰن

    غزل محمد خلیل الرحمٰن زیست کی مشکلات کیا جانے وہ ستمگر یہ بات کیا جانے تیرے نینوں میں جوبھی ڈوب گیا حسن کیا، کائینات کیا جانے بے رُخی جس کا ہی مقدر تھی وہ مئے التفات کیا جانے مرسکا اور نہ جی سکا جو شخص موت کیا ہے حیات کیا جانے حسنِ مغرور، حسنِ بے پروا وہ یہ نازک نِکات کیا جانے وصل کا ایک پل...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    آج ہے یومِ شاعری اے دوست

    خوبصورت نظم ہے راجا بھائی۔ اس عاجز کی رائے میں ( جو ہوسکتا ہے غلط ہی ہو) کثرتِ استعمال کسی غلط کو صحیح نہیں کرسکتا۔ استادِ محترم اور اُن کے قبیلے کے گنے چنے افراد ، جو اردو کے صحیح استعمال پر آج بھی اِصرار کررہے ہیں، وہی اِس زبان کی آبرو ہیں۔ اگر اس مصرع کو لفظ آج دوبارہ استعمال کرتے ہوئے...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    بھائی آپ درست کہتے ہیں۔ ہم اس لفظ کو حذف کیے دیتے ہیں

    بھائی آپ درست کہتے ہیں۔ ہم اس لفظ کو حذف کیے دیتے ہیں
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    بے ربط سے الفاظ

    مغزل بھائی اس کے لیے اردو کا خوبصورت متبادل ’’لڑی‘‘ استعمال کرتے ہیں۔
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    بے ربط سے الفاظ

    فہیم بھائی کو اتنی پیاری تحریر پر مبارکباد۔ واقعی کچھ تو دال میں کالا ہے۔بہادر بن کر اسے بھی ضابطہ تحریر میں لے آئیے ۔ تب آپ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    سمعی و بصری مشاعرہ ( تبصرہ جات)

    پسندیدگی پر شکریہ قبول کیجیے۔ آداب عرض ہے جناب
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    نمکین غزل: غزل اَک سنانے کو جی چاہتاہے:: از:: محمد خلیل الرحمٰن

    غزل محمد خلیل الرحمٰن غزل اِک سنانے کو جی چاہتا ہے کبھی گیت گانے کو جی چاہتا ہے (ق) بحر یہ پسند آگئی ہم کو جی سے اِ سے گنگنانے کو جی چاہتاہے جہاں جاتے جاتے نہ تھکتے تھے ہم کل وہیں آج جانے کو جی چاہتا ہے بہت خود سے کہہ سن لیا ہم نے شاعر اب اُن کو سنانے کو جی چاہتا ہے کبھی آپ روٹھے ، اُنھوں نے...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ڈرامہ: قرطبہ کا قاضی:از: سید امتیاز علی تاج

    عبداللہ :اور شرافت کا یہ کون سا طور تھا کہ گھر کا مہمان اپنے گھر کے نوجوان کی محبت میں کود پڑے؟ اگر وہ نہ آتا اور اپنی چکنی چپڑی باتوں سے ورغلا نہ لیتا تو زبیر اپنی محبت میں کامیاب نہ ہوتا؟ حلاوہ: شاید۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔ پر لڑکی نے اس وقت تک ہاں نہ کی تھی ۔ عبداللہ: اسی بات کا تو زبیر کو خدشہ...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    سمعی و بصری مشاعرہ ( تبصرہ جات)

    آداب عرض ہے جنابِ عالی
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    پانچ حصوں میں ایک غزل : از : منصور آفاق

    خوبصورت غزلیں۔ بہت اعلیٰ۔ بہت داد قبول ہو جناب
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    چھپائی ہیں جس نے میری آنکھیں، میں انگلیاں اُس کی جانتا ہوں - شاد عارفی

    خوبصورت سوال شمشاد بھائی! آدھا جواب ہم آپ کو دیے دیتے ہیں اور ساتھ ہی باقی آدھے سوال میں آپ کے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں۔ اس غزل میں ردیف صرف ہوں ہے جو شعر کے ہر دوسرے مصرع میں موجود ہے جبکہ قوافی مندرجہ ذیل استعمال ہوئے ہیں جانتا، جما چکا، ہورہا، دیکھتا، آرہا، جاگتا رہا، پوچھتا، جارہا۔ اساتذہ کے...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک اور بے وزن غزل اصلاح کے لئے

    ردیف ، قافیہ ، وزن بحر وغیرہ تو ہر نظم اور غزل کا لازمی جزو ہیں لیکن مطلع کے دونوں مصرعوں میں دریف اور قافیہ کا آنا فرض نہیں بلکہ مستحسن ہے:)، اسی طرح مقطع میں شاعر کا نام بھی مستحسن ہے۔ پوری غزل کی ردیف ایک ہی ہوتی ہے اور قافیے بھی ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    ہر انسان اپنی بیوی سے ڈرتا ہے :(

    ہر انسان اپنی بیوی سے ڈرتا ہے :(
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    شکوہ

    شکوہ محمد خلیل الرحمٰن کیا پڑوسی کی طرح زخم فراموش رہوں؟ نالے اُسکے بھی سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں فکرِ ہانڈی بھی کروں، محوِ غمِ دوش رہوں دوستو! میں کوئی الو ہوں کہ خاموش رہوں ’’جرات آموز مری تابِ سخن ہے مجھ کو‘‘ شکوہ بیوی ہی سے خاکم بدہن ہے مجھ کو ہے بجا کھانا پکانے میں بھی مشہور ہیں ہم ہانڈیاں...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک اور بے وزن غزل اصلاح کے لئے

    ہم مبتدیوں سے منتظمو! کیا شعر کا نظم کا پوچھتے ہو جو بزم میں ہم نے سیکھا ہے سب سامنے لائے دیتے ہیں ذہنوں میں ہمارے کچھ بھی نہیں بس بھس ہی بھرا ہے مان بھی لیں کچھ سیکھا ہے ہم نے جو یہاں ، اوروں کو بتائے دیتے ہیں
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک اور بے وزن غزل اصلاح کے لئے

    اللہ آپ کو ایک کامیاب انجینئر بنائے۔ آمین
Top