بادِ صبا تُو جا کے میرا پیام کہنا
آقا کے در پہ جا کے میرا سلام کہنا
--------------- دونوں مصرعوں میں 'جا کے' اچھا نہیں
بادِ صبا نبی کو میرا سلام کہنا
آقا کے در پہ جا کے میرا پیام کہنا
بہتر ہو گا (پہلے سلام بعدہ کلام)
کہنا تڑپ رہا ہوں در پر مجھے بُلا لو
دیکھا ہے حال جو بھی وہ ہی تمام کہنا...