نتائج تلاش

  1. کاشفی

    اکبر الہ آبادی لطیفہ - اکبر الہ آبادی

    بہت خوب۔۔۔۔۔
  2. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    دل کی آگ کہاں لے جاتے، جلتی بُجھتی چھوڑ چلے بنجاروں سے ڈرنے والو! لو ہم بستی چھوڑ چلے آگے آگے چیخ رہا ہے صحرا کا اک زرد سفر دریا جانے، ساحل جانے، ہم تو کشتی چھوڑ چلے مٹی کے انبار کے نیچے ڈوب گیا مُستقبل بھی دیواروں نے دیکھا ہوگا، بچے تختی چھوڑ چلے دُنیا رکھے چاہے پھینکے، یہ ہے پڑی...
  3. کاشفی

    افتخار عارف جاہ و جلال دام و درم اور کتنی دیر۔ افتخار عارف

    غزل جاہ و جلال, دام و درم اور کتنی دیر ریگِ رواں پہ نقش قدم اور کتنی دیر اب اور کتنی دیر یہ دہشت، یہ ڈر، یہ خوف گرد و غبار عہدِ ستم اور کتنی دیر اب اور کتنی دیر یہ طبل و علم کی دھوم ذکرِ زوالِ لوح و قلم اور کتنی دیر حلقہ بگوشوں، عرض گزاروں کے درمیان یہ تمکنت، یہ زعمِ کرم اور کتنی...
  4. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    بہنے دو انہیں یار کے آگے آتش دل کا احوال بھی آنکھوں کو بیان کرنے دو (خواجہ حیدر علی آتش)
  5. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    ہو گیا سلسلہٴ مہر و محبت برہم نازنیں بھول گئے ناز و ادا میرے بعد (خواجہ حیدر علی آتش)
  6. کاشفی

    چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو - فلم : کاجل

    چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو
  7. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    جنونِ عشق میں احساس اتنا تیز ہوجاتا جو چھو جاتی ہوا، دل درد سے لبریز ہوجاتا یہ ساری لذتیں ہیں میرے شوق نامکمل تک قیامت تھی یہ پیمانہ اگر لبریز ہوجاتا نہ رکھا دل کو احساسِ گناہ نے مستقل ورنہ یہی ظلمت کدہ اک دن تجلی خیز ہوجاتا (جگر مُراد آبادی)
  8. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    بادہ کشی سے ایسی توبہ یا مرے اللہ میری توبہ (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
  9. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    نیند آتی نظر آتی تاحشر نہیں ہم کو دیکھا ہے پریشان سا کچھ رات کو خواب ایسا پوچھا تھا محبت میں ہوتا ہے قلق کیسا قسمت نے کہا دیکھ اے خانہ خراب ایسا قسمت نے مری پایا جو رنج محبت میں دوزخ کے بھی حصے میں آیا نہ عذاب ایسا میں شوق میں بے خود ہوں ، وہ غیر سے کہتے ہیں کر دیتی ہے انسان کو...
  10. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    نہ جانے سیکھا ہے کس سامری سے یاروں نے عمل کو چھوڑ کے لفظوں کو معتبر کرنا (کرم حیدری)
  11. کاشفی

    عرفان صدیقی بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میں - عرفان صدیقی

    غزل (عرفان صدیقی) بدن کے دونوں کناروں سے جل رہا ہوں میں کہ چھو رہا ہوں تجھے ، اور پگھل رہا ہوں میں تجھی پہ ختم ہے جاناں میری زوال کی رات تُو اب طلوع بھی ہوجا ، کہ ڈھل رہا ہوں میں بلا رہا ہے میرا جامہ ِ زیب ملنے کو تو آج پیرہنِ جاں بدل رہا ہوں میں غبارِ رہ گذر کا یہ حوصلہ بھی...
  12. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    بارہا لُٹے ہیں ہم زندگی کی راہوں میں پھر بھی کاروانِ شوق ہے رواں دواں اپنا (کرم حیدری)
  13. کاشفی

    زمانہ گزرا ہے دل میں یہ آرزو کرتے - کرم حیدری

    غزل کرم حیدری زمانہ گزرا ہے دل میں یہ آرزو کرتے کہ تیرے اشکِ ندامت سے ہم وضو کرتے لہو سفید ہوا تھا سب اہلِ دنیا کا ہم اپنے خون سے کس کس کو سرخرو کرتے یہی تو ایک تمنا رہی دوانوں کی کبھی کبھی تیرے کوچے میں ہاؤ ہو کرتے اب اِس کے بعد خدا جانے حال کیا ہوگا کہ ہم تو جاں سے گئے حفظِ...
  14. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اُداس ہیں تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے (فیض احمد فیض)
  15. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    دور ہے منزلِ عرفان خودی اور یہاں بیخودی کا ہے یہ عالم کے خدا یاد نہیں (جگر مُراد آبادی)
  16. کاشفی

    میں تجھے محسوس کرنا چاہتی ہوں - ناہید ورک

    میں تجھے محسوس کرنا چاہتی ہوں (ناہید ورک) مجھ کو اپنے آپ سے بچھڑے ہوئے کتنے زمانے ہوگئے ہیں سُرمئی شاموں کے پہرے میں طلب کی ریت پر تنہائی ننگے پیر چلتی ہے تو میرا دل وصالِ معنی سے بچھڑے ہوئے اک حرفِ تنہا کی طرح بجھ جاتا ہے میری سحر سے رات جب سرگوشیاں کرتی ہے تو کوئی بھی اک لبریز...
  17. کاشفی

    اس کا گلہ نہیں کہ دُعا بے اثر گئی - تلوک چند محروم

    قیمتی معلومات بہم پہچانے کے لیئے بیحد شکریہ جناب شاکر القادری صاحب
  18. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    حیرت ہے بےحس دنیا کو میری بے چینی پر کیوں اب یہ کون بتائے سانسیں بن جاتی ہیں نشتر کیوں فرض بُلاتا ہو تو کیسی راحت اور کس کا آرام میدانوں کی راہ میں حائل ہوجاتے ہیں بستر کیوں وہ تو میرا ماضی تھا اور یہ ہے میرا حال حفیظ ایسے دلکش پس منظر کا ایسا بھیانک منظر کیوں (حفیظ میرٹھی)
  19. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    سناٹے اُڑا دیتے ہیں آواز کے پُرزے یاروں کو اگر دشتِ مصیبت میں پُکاروں (احمد ندیم قاسمی)
  20. کاشفی

    آج کا شعر - 4

    ہم توجانے کب سے ہیں آوارہء ظلمت مگر تم ٹھہر جاؤ تو پل بھر میں گزر جائے گی رات ہے اُفق سے ایک سنگِ آفتاب آنے کی دیر ٹوٹ کر مانندِ آئینہ بکھر جائے گی رات (سُرور بارہ بنکوی)
Top