نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    غالب کے اڑیں گے پُرزے

    ھائے یوسف ثانی بھائی ! بیویوں کا بس چلے تو شوہروں کو ان کی تخلیقات سمیت چولھے میں جھونک دیں، صرف شاعر ی کا کیا کہنا۔ تمہی خود جھونک دو چولھے میں اس کو تمہاری شاعری ہے کتنی گندی
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    کون کب سے ہے جدا، بھول گئے ----- غزل برائے اصلاح

    بھائی شام بحر کا نام تو اساتذہ یا علمِ عروض کے طالبِ علم ہی بتا سکتے ہیں، ہم ( جو نہ تین میں نہ تیرہ میں) ، البتہ اساتذہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے آپ کی خدمت میں اپنی صلاح پیش کیے دیتے ہیں۔ گر قبول افتد زہے عز وشرف۔ کون ہے کب سے جدا بھول گئے بھولے تجھ کو تو خدا بھول گئے کچھ کہا ہم...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک ڈراؤنا خواب

    ایک ڈراؤنا خواب محمد خلیل الرحمٰن بہت سال گزرے ہیں اس بات کو کوئی دوش دیوے نہ حالات کو کہ مردوں کی عادت کا نہ تھا جواب کہیں چال اُلٹی، چلن تھے خراب جو مردوں کا دیکھا یہ طرزِ کہن بنالی خواتین نے انجمن جو ظالم تھا شوہر وہ مارا گیا ہر اِک قرض اُس کا اُتارا گیا مظالِم کی ہر اِک کے لسٹیں بنیں جو...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    تم سلامت رہو ہزار برس (مغزل اور اہلِ خانہ کی صحت یابی کیلئے دعا)

    اللہ جناب محمود بھائی اور غزل بھابی کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطافرمائے۔ آمین ان دونوں کے بغیر تو واقعی محفل سونی سونی سی لگتی ہے۔
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    طارق کی دُعا (پاکستان پہنچ کر) (روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ) محمد خلیل الرحمٰن یہ لیڈر یہ تیرے پُر اسرار بندے سمٹ کر عوام اِن کی ہیبت سے رائی سیاست سے کرتی ہے بے گانہ دِل کو عجب ہے یہ اِن لیڈروں کی خدائی پہنچ اِن کی امریکہ برطانیہ تک پریشان کرتی ہے اِن کی رسائی کہ شہرت ہے مطلوب و مقصودِ...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    استادِ محترم جناب الف عین صاحب! آپ کا یہ خوبصورت کمنٹ یقینآ ہماری زندگی کا سب سے اچھا کمنٹ ہے جو ہم نے وصول کیا۔ شکریہ قبول کیجیے۔
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    آداب عرض ہے محترم یوسف ثانی صاحب اور محترمہ مہ جبین صاحبہ۔ جوابِ شکوہ کا اتنا انتظار ہے تو ہمیں بھی سنجیدگی کے ساتھ سوچنا پڑے گا۔آخر کو اپنی نصف بہتر کے خیالات کی ترجمانی ہم جیسے (خیالی) صاحبِ دیوان شاعر سے بہتر کون کرسکتا ہے، سو جوابِ شکوہ ہم پر قرض رہا۔
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    پہاڑ سی بیوی (روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ) محمد خلیل الرحمٰن کوئی گنوار یہ کہتا تھا موٹی بیوی سے تجھے ہو شرم تو شرما کے دہری ہوجائے تو کتنی موٹی ہے میری شمیم کیا کہنا مثال بھینس تری عقلِ سلیم کیا کہنا ’’خدا کی شان ہے نا چیز چیز بن بیٹھیں‘‘ نرے جو موٹے ہوں یوں باتمیز بن بیٹھیں ’’تری بساط...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    ہمدردی محمد خلیل الرحمٰن کرسی پہ کسی پارک کی تنہا لڑکا تھا کوئی اُداس بیٹھا ’’کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی‘‘ کونے کھدروں میں دِن گزارا پہنچوں کِس طرح اب مکاں تک ’’ہر چیز پر چھا گیا اندھیرا‘‘ سن کے لڑکے کی آہ و زاری ڈاکو کوئی پاس ہی سے بولا ’’حاضر ہوں مدد کو میں تمہاری‘‘ ڈاکو ہوں اگرچہ...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    سمعی و بصری مشاعرہ ( تبصرہ جات)

    واہ صاحب کیا عمدہ اور خوبصورت غزل ہے۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے جناب فاتح بھائی۔ بابر صاحب نے آپ کی غزل کے موڈ کا حق ادا کردیا۔ بہت خوب۔ منصور آفاق بھائی کی لگائی ہوئی وڈیو نہیں چل رہی۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    وہ نہیں آتا گر نہیں آتا ۔ نظام رامپوری

    بہت عمدہ شیئرنگ فرخ منظور بھائی۔ پہلے شعر میں شاید ٹائیپو ہے۔ درست کردیجیے کیا ’’ لوٹ کر نامہ بر نہیں آتا‘‘ ہوسکتا ہے؟ یا پھر جاکے کیوں نامہ بر نہیں آتا وللہ اعلم
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    گوگل تاریخ و جدت

    بہت گوگل کیا ہم نے جو کرنے سرچ ہم نکلے بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے اب سرچ کا نام گوگل ہوگیا ہے
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    یہ ہماری والدہ کے ماموں تھے۔ڈاکٹر صمد شاہین، اردو کی مشہور نقاد ممتاز شیریں کے نصف بہتر۔
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    جزاک اللہ الخیر۔ یعنی ہر شخص فاتح یا محمد وارث نہیں ہوسکتا۔ ایک بھیڑچال ہم جیسے کندگانِ ناتراش کی ہے جو علمِ عروض کی ابجد سے بھی شاید ناواقف ہوں۔ خود ہمارا یہ حال ہے کہ سہہ حرفی فعل کے تینوں حروف کو ف ع ل سے تبدیل کرکے وزن نکالنے کی حد تک تو غنیمت ہے، کہیں اسم آگیا تو ہم چاروں خانے چت۔ گویا آپ...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    ایں چہ معنی دارد؟ کیا اس محفل میں کوئی استاد صاحب بھی وہی نام رکھتے ہیں جو اس حقیر فقیر ، پُر تقصیر کا ہے؟ ارے صاحب ! کیوں ہمیں بھی کانٹوں میں گھسیٹتے ہیں اور اپنے تئیں بھی خطرے میں پڑتے ہیں۔ اس محفل میں جہاں اساتذہ کی چہل پہل کچھ زیادہ ہی ہے، ابھی سن پائیں تو آپ سے بھی ابھی کھڑے کھڑے فارغ خطی...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

    جزاک اللہ جناب والد صاحب کے حالات زندگی یہاں ملاحظہ فرمائیے
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک اور بے وزن غزل اصلاح کے لئے

    لیجیے حضرات حاضر ہے شاعری سیکھنے کا تیر بہدف نسخہ گر قبول افتد زہے عز و شرف
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ محمد خلیل الرحمٰن [ہمیں بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق رہا ہے۔ ہماری لاٹری تو اس وقت نکلی جب اپنے نانا ماموں کے چار کمروں کے فلیٹ میں شفٹ ہوئے ، جہاں پر تین کمرے چھت تک کتابوں سے بھرے ہوئے تھے۔ پھول کی اڑتالیس سالہ جلدوں کا انتخاب، مولانا محمد حسین آزاد کی اردو کی...
Top